قومی

Over 1700 Indians Deported from US This Year: اس سال جنوری سے جولائی تک 1700 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو امریکہ نے کیا ملک بدر، وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے لوک سبھا میں پیش کیے اعداد و شمار

وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو لوک سبھا میں بتایا کہ رواں سال 20 جنوری سے 22 جولائی کے درمیان امریکہ سے 1,703 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ 620 افراد پنجاب سے تعلق رکھتے تھے، جب کہ 604 ہریانہ اور 245 گجرات سے تھے۔ یہ معلومات وزیر مملکت برائے خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ نے ڈی ایم کے کی رکن پارلیمنٹ کنیموزی کروناندھی کے سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

وزیر مملکت کے مطابق ان میں سے 767 افراد تجارتی پروازوں کے ذریعے واپس آئے، جب کہ 333 کو امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر کیا گیا۔ مزید 231 افراد کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی طرف سے چلائی گئی چارٹر پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا گیا۔ ملک بدر کیے گئے افراد میں 1,562 مرد اور 141 خواتین شامل تھیں۔ کیرتی وردھن سنگھ نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ امریکی حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے تاکہ ملک بدر کیے جانے والے بھارتی شہریوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت سلوک کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر نے کہا کہ امریکہ کے سامنے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو زنجیروں میں باندھنے جیسے سلوک پر سخت اعتراض درج کرایا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی اور ثقافتی حساسیت جیسے پگڑی کے استعمال اور خوراک کی ترجیحات کے معاملے بھی امریکی حکام کے ساتھ رسمی طور پر اٹھائے گئے ہیں۔ البتہ وزارت کو 5 فروری کے بعد کسی نئے بدسلوکی کے واقعے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن قوانین کو سخت کر دیا ہے، جس کے تحت ڈپورٹیشن کے لیے بعض اوقات فوجی طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس سے قبل 19 مئی کو امریکی محکمہ خارجہ نے ان بھارتی ٹریول ایجنسیوں سے وابستہ افراد پر ویزا پابندیاں عائد کر دی تھیں جن پر غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2.2 لاکھ بھارتی غیرقانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago