-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی پہل اور خصوصی کوششوں کے نتیجے میں، 18 دسمبر 2023 کو اس سال مقدس حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے کے لیے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں علاقائی پاسپورٹ آفس کے اشتراک سے پاسپورٹ ہیلپ سینٹراورورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں، ممبرمحمد سعد، ایگزیکٹیو آفیسراشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسرمحسن علی اورخاص طورپرریجنل پاسپورٹ آفیسرابھیشیک دوبے اورحج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکیٹو آفیسرلیاقت علی آفاقی نے شرکت کی اور علاقائی پاسپورٹ آفس کے دیگر افسران مسٹر پونیت کمارجھا، نیرج دہیا اورحج درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد اور حج سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے بہت سے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرحج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے سب سے پہلے پروگرام میں موجود تمام مہمانوں اورحج درخواست گزاروں کا خیرمقدم کیا اورحج 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی پرجانے اوراس کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے پرسبھی کا شکریہ ادا کیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر مسٹر ابھیشیک دوبے نے موجود عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ مقدس حج پر جانے والے تمام افراد جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے انہیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی سفارش پر جلد از جلد اور وقت پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔.
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم حج 2024 کے سفر کو ہر ممکن حد تک خوشگوار اور آسان بنائیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ عازمین حج کو اس سال مشکل حالات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مختلف قسم کی سہولیات پر مبنی ایک نئی موبائل ایپ لانچ کی جارہی ہے، جس کے ذریعے عازمین جو اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئے ہیں، حج کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں،عازمین حج ایک دوسرے کے لوکیشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے اوراپنے گمشدہ سامان کی تلاش میں بھی مدد حاصل کر سکیں گے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے دہلی کے عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کی بروقت دستیابی کے لیے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اور دیگر اراکین اور حج کمیٹی کے عہدیداروں کی ستائش کی اور اسے قابل تعریف اورایک اچھی پہل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگرریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کو بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے۔ پروگرام کے آخرمیں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن محمد سعد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…