کانگریس لیڈر پرمود تیواری (فائل فوٹو)
انڈیا بلاک کی 24 جماعتوں کے رہنماؤں نے ہفتہ کے روز ایک آن لائن میٹنگ کی اور 21 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی پر غور کیا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس میٹنگ ان اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جو وہ اجلاس کے دوران اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ تبصرے اور بہار میں ایس آئی آر وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔
اس میٹنگ کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ انڈیا بلاک پارٹیاں بھی بین الاقوامی پیش رفت کی روشنی میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر بات چیت کی خواہاں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں اراکین کی تشویش اور آپریشن سندور سے متعلق سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
حکومت کو اٹھنے والے سوالات کا دینا چاہیے جواب: پرمود تیواری
پرمود تیواری نے بتایا کہ ’’میٹنگ میں ملک کے لوگوں سے متعلق ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جو ہم مانسون سیشن کے دوران اٹھائیں گے۔ سب کی رضامندی کے ساتھ، میٹنگ میں آٹھ اہم مسائل سامنے آئے ہیں – پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، جنگ بندی اور تجارت پر ٹرمپ کا بیان، بہار میں ایس آئی آر ، خارجہ پالیسی، حد بندی اور دلت اور خواتین کے مسائل۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ ہم احمد آباد طیارہ حادثہ سمیت کئی دیگر اہم مسائل پر بھی جواب طلب کریں گے۔‘‘
پرمود تیواری نے بتایا کہ آن لائن میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی اور جلد ہی انڈیا بلاک کی آف لائن میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ پارلیمنٹ روانی سے کام کرے اور حکومت کو ان کے خدشات کا جواب دینا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…