قومی

JPC Meeting: جے پی سی میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے اسپیکر اوم برلا سے جگدمبیکا پال کے خلاف کی شکایت، لگایا بڑا الزام

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل 2024 کو لے کر جے پی سی کی میٹنگ میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے درمیان جاری تنازعہ اب لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تک پہنچ گیا ہے۔ جے پی سی میں شامل کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، عام آدمی پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کے رویے کی شکایت کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کے دوران اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ جے پی سی کے چیئرمین من مانے طریقے سے جے پی سی کی میٹنگ بلا رہے ہیں اور ایسے لوگوں اور تنظیموں کو جے پی سی کی میٹنگ میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے جو اس معاملے کے اسٹیک ہولڈرز ہی نہیں ہیں۔

اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایک طرف ایسے لوگوں اور تنظیموں کو مسلسل بولنے کا موقع دیا جا رہا ہے جن کا وقف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، تو وہیں دوسری طرف اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو تیاری اور بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔

اسپیکر برلا سے ملاقات کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے بتایا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے لوک سبھا سپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور انہیں جے پی سی میٹنگوں میں درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر جگدمبیکا پال پر من مانی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ اگر چیئرمین کی من مانی جاری رہی، یکطرفہ فیصلہ ہوا، اور انہیں اپنی بات رکھنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا تو وہ جے پی سی سے ہی اپنا نام واپس لے لیں گے۔ برلا کو لکھے گئے خط میں، اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے پال کے خلاف کئی سنگین الزامات لگائے تھے، جن میں من مانی طور پر جے پی سی کی میٹنگز کو مسلسل بلانا اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو تیاری کا مناسب موقع نہیں دینا شامل ہے۔ اپنے خط میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کا وقت بھی مانگا تھا۔ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسپیکر برلا نے منگل کے روز اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔

حالانکہ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جگدمبیکا پال مسلسل اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے تمام الزامات کو مسترد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جے پی سی کی تشکیل ہی بڑے پیمانے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے لیے کی گئی ہے۔ اس لیے جے پی سی کی میٹنگیں مسلسل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی نے الزامات لگائے ہیں وہ بھی ان اجلاسوں میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں اور بطور چیئرمین وہ انہیں بولنے کا بھرپور موقع دے رہے ہیں۔

اس دوران، جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی کی میٹنگ میں آل انڈیا ایڈوکیٹ کونسل کے نمائندوں اور تفتیش کار نے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ وہیں، داؤدی ووہرا برادری کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے وقف (ترمیمی) بل پر اپنے خیالات پیش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

6 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

20 minutes ago