نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ یعنی ‘انڈیا’ خود ہی عدم اعتماد سے بھرا ہوا ہے، اس لیے ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اعتماد کو جانچنے کے لیے وہ ان کی زیر قیادت حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نے یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے مطابق، وزیر اعظم نے اپوزیشن اتحاد کو “مغرور” قرار دیا اور پارٹی کے راجیہ سبھا ممبران کو دہلی سروسز بل پر ووٹنگ میں “سیمی فائنل” جیت کے لیے مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق مودی نے کہا کہ کچھ اپوزیشن ارکان نے راجیہ سبھا میں ووٹنگ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کا سیمی فائنل قرار دیا تھا۔
بتا دیں کہ دہلی سروسز بل کو پیر کو پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی۔ راجیہ سبھا میں 131 ارکان نے بل کے حق میں اور 101 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ میٹنگ میں موجود بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے مطابق مودی نے کہا، “اپوزیشن عدم اعتماد سے بھری ہوئی ہے… اور اپنے اتحادیوں کے اعتماد کو جانچنے کے لیے، اس نے مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ہے۔” صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بعد میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے پی ایم مودی کے حوالہ سے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک اس حقیقت کے باوجود لائی کہ حکومت کے پاس مضبوط اکثریت تھی کیونکہ اس کے اراکین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ متحد ہیں یا نہیں۔ مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر منگل کے روز لوک سبھا میں بحث ہو رہی ہے۔ بتا دیں کہ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے اپوزیشن کی جانب سے اس بحث کا آغاز کیا۔ گوگوئی نے منی پور میں تشدد پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے “خاموشی کے عہد” کو توڑنے کے لیے لائی گئی تھی۔
9 اگست کو مختلف پروگراموں کا انعقاد
میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ 9 اگست کو پارٹی کی ‘اقربا پروری، بدعنوانی اور اپیزمنٹ بھارت چھوڑو مہم’ کے سلسلے میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ تقسیم کی ہولناکی یادگاری دن پر پروگرام منعقد کریں اور تقسیم ہند کے درد اور المیہ کو اجاگر کرنے کے لیے خاموش مارچ کریں۔ مودی نے یوم آزادی سے قبل ‘ہر گھر ترنگا’ جیسے دیگر پروگراموں کے بارے میں بھی بات کی۔ مودی نے پارٹی لیڈران سے یہ بھی کہا کہ وہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کرنے کے لئے گھروں تک پہنچیں۔ میگھوال نے کہا کہ لوگ اضلاع اور ریاستوں سمیت مختلف سطحوں پر اجتماعی حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر ایک امرت کلش یاترا بھی منعقد کی جائے گی جس کے تحت مٹی یا پودوں سے بھرے 8,500 سے زائد کلشوں کو دہلی لا کر ‘امرت واٹیکا’ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 31 اکتوبر یعنی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش تک جاری رہے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…