آپریشن سندورکے ذریعہ پاکستان کو زبردست جواب دینے کے بعد عالمی اسٹیج پرہندوستان کا موقف رکھنے کے لئے مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے، جس کے تحت برسراقتدارپارٹی اوراپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کوبین الاقوامی اسٹیج پرجاکرہندوستان کا موقف رکھیں گے اورپاکستان کی طرف سے مسلسل پھیلائے جا رہے جھوٹ اورپروپیگنڈہ کوبین الاقوامی برادری کے سامنے اجاگرکریں گے۔
اس پلان کے تحت الگ الگ ٹیمیں 8 ممالک کا دورہ کریں گی، جس میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورامریکہ اوریوروپ جانے والی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہیں، کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سلمان خورشید جاپان جانے والی پارلیمانی کمیٹی کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اس منصوبہ کے تحت الگ الگ ٹیمیں 8 ممالک کا دورہ کریں گی، جس میں کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھروراوریوروپ جانے والے پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہیں، کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سلمان خورشید جاپان جانے والے پارلیمانی وفد کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ شیوشینا (شندے) کی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے، مڈل ایسٹ اورافریقہ کے ممالک میں جانے والے وفد کی قیادت اپنے ہاتھ میں لیں گے۔ وہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ وجینت جے پانڈا ایسٹرن یوروپ جانے والے نمائندہ کی ذمہ داری لیں گے۔
پیش کی جائے گی اتحاد کی مثال
مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امورکرن رجیجونے سبھی سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد میڈیا کوبتایا کہ اس پروگرام کے تحت نہ صرف ہندوستان اپنا موقف رکھے گا بلکہ ملک کے اتحاد کی مثال پوری دنیا دیکھے گی کہ یہ آپریشن نہ صرف حکومت اورفوج کی کارروائی ہے بلکہ پورے ملک کی آواز، مطالبہ اوردہشت گردی کے خلاف سیلف ڈیفنس میں اٹھایا گیا قدم تھا، جن اراکین پارلیمنٹ کو حکومت نے یہ بڑی ذمہ داری دی ہے یہ کسی ایک پارٹی سے نہیں بلکہ الگ الگ سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے اس موضوع پرقومی جذبہ واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…