وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام آٹھ بجے ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی حکمت عملی اور پالیسی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) میں دہشت گرد کیمپوں پر کروز میزائل حملوں کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی بیان تھا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’’ سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک کے بعد اب آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی ہے۔ آپریشن سندور نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایک نئی لکیر کھینچ دی ہے۔ ایک نیا پیمانہ، نیو نارمل طے کر دیا ہے۔‘‘
دہشت گردی کے خلاف حکومت کی نئی پالیسی پر ڈالی روشنی
دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’پہلا: ہندوستان پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنے طریقے سے، اپنی شرطوں پر جواب دے کر رہیں گے۔ ہر اس جگہ جا کر سخت کارروائی کریں گے جہاں سے دہشت گردی کی جڑیں نکلتی ہیں۔ دوسرا: کوئی بھی نیوکلیئر بلیک میل ہندوستان نہیں سہے گا۔ نیو کلیئر بلیک میل کی آڑ میں پنپ رہے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر ہندوستان سٹیک اور فیصلہ کن حملے کرے گا۔ تیسرا: ہم دہشت گردوں کی سرپرست سرکار اور دہشت گردوں کے آقاؤں کو الگ الگ نہیں دیکھیں گے۔‘‘
وزیر اعظم نے اس موقع پر عالمی برادری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ہندوستان کا موقف واضح کیا اور کہا ’’میں آج عالمی برادری سے بھی کہوں گا کہ ہماری کوشش بات چیت رہی ہے۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر ہی ہوگی۔ اگر کستان سے بات ہوگی تو پاک مقبوضہ کشمیر پر ہی ہوگی۔ جنگ کے میدان میں ہم نے ہر بار پاکستان کو دھول چٹائی ہے اور اس بار آپریشن سندور نے اس میں نیا باب جوڑ دیا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…
پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…
اکھلیش نے کہا کہ فارم-7 کے ذریعے گاؤں گاؤں اپوزیشن ووٹروں کے نام حذف کرانے…
وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر جاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ’سیوا…
زیرِ تعمیر سڑک کے معائنے کے دوران وزیر پرویش ورما اور آپ رکنِ اسمبلی جرنیل…
نیپال میں 24 ستمبر سے ملک کے کئی حصوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے،…