قومی

Operation Sindoor: پاک فوج کے کتنے طیارے ہوئے تباہ، کتنے پاکستانی فوجی مارے گئے؟ فوج نے دیا ہر سوال کا جواب

بھارت نے تین روزہ فوجی تنازعے کے دوران پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا، جس میں پاکستانی فوج کے کچھ جدید ترین لڑاکا طیاروں کو مار گرانا اور دارالحکومت اسلام آباد کے قریب اہم فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ ہندوستانی فوج نے یہ اطلاع اتوار 11 مئی 2025کو دی۔ ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا کہ جھڑپ میں 35-40 پاکستانی فوجی مارے گئے اور نئی دہلی نے اپنے اہداف (ٹارگیٹ) حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ  کچھ کرنے  کی ہمت کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

بھارتی فوج نے معمولی جانی نقصان کا اعتراف کیا ،لیکن آپریشن جاری ہونے کی وجہ سے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ ایئر مارشل اے کے بھارتی نے صحافیوں کو بتایا، “ہم لڑائی کی پوزیشن میں ہیں اور نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کا اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے؟ جواب ہاں میں ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ‘میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے جو اہداف مقرر کیے تھے وہ حاصل کر لیے ہیں اور ہمارے تمام پائلٹ بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔’ افسر سے ہندوستانی لڑاکا طیاروں کے نقصان سے متعلق غیر ملکی میڈیا میں رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا۔

100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے

فوج، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی بحریہ کے سینئر فوجی عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس میں ‘آپریشن سندور’ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ہندوستان نے ہندوستانی فوجی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے پاکستان کے عزائم کو ناکام بنایا۔ لیفٹیننٹ جنرل ضیائی نے کہا کہ 7 مئی کو آپریشن سندور کے دوران آئی سی 814 کے ہائی جیکنگ اور پلوامہ دھماکے میں ملوث یوسف اظہر، عبدالمالک رؤف اور مدثر احمد سمیت 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

کتنے پاکستانی طیارے مار گرائے؟

ایک سوال کے جواب میں ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ہندوستان نے یقینی طور پر کچھ پاکستانی طیاروں کو مار گرایا ہے، لیکن تعداد کے بارے میں کوئی اندازہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ان کے (پاکستانی) طیاروں کو ہماری سرحدوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا، اس لیے ہمارے پاس کوئی ملبہ نہیں ہے، لیکن ہم نے کچھ طیارے ضرور مار گرائے ہیں۔”

پوری قوت سے لڑیں گے

ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے ان پانچ ہندوستانی ہیروز اور شہریوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ‘آپریشن سندور’ کے دوران ” اپنی جانیں گنوائیں”۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اب تک بہت تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمارے اقدامات کشیدگی کو بڑھانے والی نہیں رہی ہے ۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہمارے شہریوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔”

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

52 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

2 hours ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago