قومی

Operation Shivshakti: آپریشن شیو شکتی کے تحت پونچھ میں فوج نے دو دہشت گردوں کو کیا ڈھیر، تین ہتھیار برآمد

پونچھ: بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد دہشت گردی کا ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اس آپریشن کو ’آپریشن شیو شکتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں فوج نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جو سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں تین ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ یہ کارروائی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی درست اور مربوط انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔

وائٹ نائٹ کور نے یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی ہے۔ ایکس پوسٹ میں لکھا گیا ہے، ’’ہماری چوکس فوج نے درست ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے فوری کارروائی کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔‘‘

آپریشن بدھ کی صبح شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔ فوج نے کہا کہ یہ آپریشن ان کی اپنی انٹیلی جنس یونٹس اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر کیا گیا جس کی وجہ سے یہ کامیاب رہا۔

’آپریشن مہادیو‘ کے تحت دہشت گرد ہلاک

اس سے قبل پیر کے روز جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑے آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ ان دہشت گردوں میں سے ایک لشکر طیبہ کا کمانڈر سلیمان بھی تھا۔ اس کے علاوہ دو دیگر دہشت گرد افغان اور جبران بھی لشکر کے ’اے‘ گریڈ کے دہشت گرد تھے۔ دہشت گرد سلیمان پہلگام اور گگنگیر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا۔ ہندوستانی فوج نے ’آپریشن مہادیو‘ کے تحت ان تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کیا بتایا؟

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لوک سبھا میں بتایا کہ پہلگام واقعہ کو ان تینوں دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔ امت شاہ نے ایوان میں دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق حقائق بتائے تھے۔ اس کے علاوہ ایف ایس ایل چنڈی گڑھ میں جائے وقوعہ سے برآمد شدہ کارتوسوں کی میچنگ کے بعد پہلگام حملے میں ان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

21 minutes ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

22 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago