قومی

Only 9 countries have nuclear power: جوہری طاقت صرف 9 ممالک کے پاس، لیکن جوہری اسلحوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ، روس سب سے آگے

2024  کے شروع سے ہی جوہری طاقت والے ممالک نے اپنے جوہری یعنی نیوکلیائی اسلحوں کو مزید بہتر بنانے کی سمت میں تیزی سے قدم بڑھانا شروع کر دیا تھا، اور ان کوششوں کے سبب کئی ممالک فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ جوہری طاقت رکھنے والے ممالک نے نہ صرف پرانے اسلحوں کو اپگریڈ کیا ہے، بلکہ نئی اور زیادہ خطرناک جوہری تکنیکوں کو بھی اپنی فوجی طاقت میں شامل کیا ہے۔ دنیا میں 9 ممالک ایسے ہیں جو جوہری طاقت رکھتے ہیں، اور وہ ممالک ہیں امریکہ، جنوبی کوریا، اسرائیل، برطانیہ، روس، فرانس، چین، ہندوستان و پاکستان۔

دنیا بھر میں تقریباً 12241 جوہری اسلحے موجود

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) نے جوہری اسلحوں سے متعلق 2025 میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں سال کے شروع میں دنیا بھر میں تقریباً 12241 جوہری اسلحے موجود تھے۔ ان میں سے تقریباً 9614 اسلحے ایسے ہیں جو فوجی استعمال کے لیے تیار حالت میں رکھے گئے ہیں۔ ان اسلحوں میں سے 3912 میزائلوں اور طیاروں پر پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ بقیہ اسلحے مرکزی گوداموں میں محفوظ رکھے گئے ہیں۔ تقریباً 2100 اسلحے ایسے ہیں جنھیں بیلسٹک میزائلوں پر بہت اعلیٰ احتیاط کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر روس اور امریکہ کے پاس ہیں۔

سب سے زیادہ 5459 نیوکلیائی اسلحے روس کے پاس

ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 5459 نیوکلیائی اسلحے روس کے پاس ہیں، جبکہ امریکہ کے پاس تقیرباً 5177 نیوکلیائی اسلحے ہیں۔ 2010 میں امریکہ اور روس کے درمیان ’نیو اسٹارٹ‘ معاہدہ ہوا تھا، جو کہ نیوکلیائی اسلحوں کی حدیں طے کرتا ہے۔ یہ معاہدہ 2026 میں ختم ہو جائے گا۔ اگر اس معاہدے میں مزید توسیع نہیں ہوتی تو دونوں ممالک میزائلوں پر مزید اسلحے تعینات کر سکتے ہیں۔

چین کے پاس اس وقت کم از کم 600 جوہری اسلحے

رپورٹ کے مطابق چین نیوکلیائی اسلحوں کی دوڑ میں بہت تیزی کے ساتھ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے پاس اس وقت کم از کم 600 جوہری اسلحے ہیں۔ 2023 سے وہ ہر سال اوسطاً 100 نئے اسلحے اپنے ذخیرے میں جوڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 تک اس نے 350 سے زیادہ آئی سی بی ایم سائیلو (لانچنگ ڈھانچے) تیار کر لیے ہیں۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو اس کے پاس امریکہ اور روس جیسی انٹرکانٹی نینٹل طاقت ہو سکتی ہے۔

ہندوستان کے پاس تقریباً 180 جوہری اسلحے

بہرحال، ہندوستان کی بات کی جائے، تو اس کے پاس 2024 میں جوہری اسلحوں کی تعداد بڑھی ہے۔ ہندوستان کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 180 جوہری اسلحے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نئی میزائلیں تیار کی گئی ہیں، جن میں کچھ ’کینسٹرائزڈ‘ تکنیک سے مزین ہیں۔ یعنی انھیں امن کے دور میں بھی تعینات رکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ میزائلیں ایک ساتھ کئی جوہری اسلحے لے جانے میں بھی اہل ہیں۔ دوسری طرف پاکستان ڈیلیوری سسٹم اور اسلحوں کا ذخیرہ مضبوط کر رہا ہے۔ 2025 کے شروع میں پاکستان کے پاس مجموعی طور پر 170 جوہری اسلحے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago