Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chauhan:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ چوہان نے آج نیمچ میں ریاستی سطح کے یوم روزگار پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے مختلف خود روزگاراسکیموں کے تحت 2 لاکھ 31 ہزار 760 نوجوانوں میں 2779 کروڑ روپئے کے قرضے تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس میں نیمچ کے نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد اور گاندھی ساگر-2 گروپ پینے کے پانی کی سپلائی پروجیکٹ اور نئے مارکیٹ کمپلیکس ڈنگلاوڈا چنگیرا کا افتتاح شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں ہر نوجوان کو اس کی اہلیت کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری بھرتی، خود روزگار اور سیکھو اور کماؤ اسکیم کے ذریعے ہر نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مکیہ منتری یووا کوشل ارننگ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو مختلف پیشوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ 8000 روپے ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔ 15 اگست تک 1 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ مکھیا منتری ادیم کرانتی یوجنا کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے لیے 1 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرض اور گرانٹس دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔
سی ایم شیوراج نے کہا کہ مجھے ہر بہن، بیٹی اور ماں میں دیوی کا روپ نظر آتا ہے۔ ہمارا کلچر کہتا ہے کہ جہاں عورتوں کی پوجا ہوتی ہے وہاں خدا کا گھر ہوتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں خواتین کی عزت سب سے زیادہ ہے۔ چیف منسٹر چوہان نے بھدوا ماتا مندر کی ترقی اور راہداری کی تعمیر کا اعلان کیا۔
مدھیہ پردیش کی سرزمین پر بیٹیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے گا: وزیراعلیٰ
وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتا تھا۔ اس سے پہلے 1000 بیٹوں کے لیے 900 لڑکیاں پیدا ہوتی تھیں، میں نے عہد لیا تھا کہ مدھیہ پردیش کی سرزمین پر بیٹیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے گا اور انہیں ورثہ بنایا جائے گا۔ ریاست میں لاڈلی لکشمی یوجنا شروع کی گئی، آج ریاست میں 44 لاکھ 50 ہزار لاڈلی لکشمی ہیں۔ ہرایک ہزار بیٹوں پر 956 بیٹیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ میں اس سمت میں اس وقت تک کوشش کرتا رہوں گا جب تک 1000 بیٹے پر 1000 بیٹیاں پیدا نہیں ہو جاتیں۔
یکم اپریل سے ریاست کی سبھی شراب کی دوکانیں بند
سی ایم چوہان نے کہا کہ نشہ ایک سماجی برائی ہے، اسے ختم کرنا چاہیے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل سے ریاست میں شراب کے تمام دکانیں بند کر دی جائیں گی۔ عوامی مقامات پر شراب پینے پر پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ حالیہ ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کا حکومت کی طرف سے مناسب ازالہ کیا جائے گا۔ جن کسانوں کی فصلوں کو 50 فیصد سے زیادہ نقصان پہنچا ہے انہیں 32 ہزار روپے فی ہیکٹر کے حساب سے معاوضہ دیا جائے گا۔ فصل بیمہ کا بھی فائدہ ملے گا۔ حکومت ڈیفالٹر کسانوں کے سود کی رقم خود ادا کرے گی اور انہیں صفر فیصد سود پر فصل قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے لیے بجٹ میں 2500 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ فصل قرض کی ادائیگی کی تاریخ 31 مارچ تک بڑھا دی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…