بھارت ایکسپریس۔
Maulana Mohammad Rahmani left for Makkah to participate in the Conference: نئی دہلی: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدراورجامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی کے رئیس مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی سعودی حکومت کی دعوت پرمکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی سربراہی اوروزارت برائے دینی امورکے وزیرفضیلۃ الشیخ عبداللطیف آل الشیخ کے زیرانتظام وانصرام 13 اور 14 اگست 2023 کو مکہ مکرمہ میں ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 85 اہم ممالک سے 150 علماء اوردیگراہم شخصیات شرکت کریں گی اوراپنے اپنے موضوعات پر خطاب کریں گی۔
اس کانفرنس کا بنیادی مقصد دنیا کی اہم ترین اسلامی شخصیات کوآپس میں جوڑنا اوراپنے اپنے ملک میں مختلف اقوام کے ساتھ روابط کومضبوطی کے ساتھ لے کرچلنے سے متعلق اسلامی تعلیمات پرتبادلہ خیال کرنا ہے۔ تاکہ اسلام کے نظام عدل اور وسطیت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا جاسکے اورشدت پسندی اوردہشت گردی پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال ہوسکے۔
کانفرنس میں شرکت کے دوران مولانا محمدرحمانی ، ائمہ حرم مکی (ائمہ کعبہ) بالخصوص رئیس شؤن الحرمین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس حفظہ اللہ، وزیرشؤن اسلامیہ فضیلۃ الشیخ عبداللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ ا ورسعودی عرب ودیگرممالک کے علماء اوراہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس انٹرنیشنل کانفرنس کا موضوع ”دینی اموراورافتاء سے متعلق عالمی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال“ ہے اورہندوستان سے اس کانفرنس میں مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی کے علاوہ بھی چند شخصیات شرکت کریں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…