قومی

National Sports Day:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیرداخلہ امت شاہ،مانڈویہ اوررجیجوکی نوجوانوں سے میجردھیان چند سے تحریک لینے کی اپیل

نئی دہلی: عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش پورے ملک میں نیشنل اسپورٹس ڈے کے طور پر منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر  وزیرداخلہ امت شاہ، مرکزی کھیل وزیر منسکھ مانڈویہ اور پارلیمانی امور و اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے میجر دھیان چند کو یاد کرتے ہوئے ملک کے عوام کو نیشنل اسپورٹس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ وزیرکھیل منسکھ مانڈویہ نے اس موقع پر ملک کے عوام سے اپیل کی کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک گھنٹہ کسی نہ کسی کھیل کے لیے ضرور وقف کریں۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں سے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے والے عظیم ہاکی کھلاڑی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میجر دھیان چند کی ہاکی کی مہارت ایسی تھی کہ پوری دنیا ان کے کھیل کی مداح تھی، جبکہ ان کا جذبہ ایسا تھا کہ غلامی کے دور میں بھی انہوں نے اپنے کھیل کے ذریعے ہندوستان کا وقار بڑھایا۔ امت شاہ نے کہا کہ ان کا نظم و ضبط، محنت اور ملک کے تئیں لگن ہندوستانی کھیلوں کی دنیا کا ایک قیمتی ورثہ ہے، جو کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔

مانڈویہ نے فٹ انڈیا مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا

مرکزی وزیرکھیل منسکھ مانڈویہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میجر دھیان چند کی 121ویں یومِ پیدائش ہے اور ان کی یومِ پیدائش کو نیشنل اسپورٹس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ملک بھر میں فٹ انڈیا مہم کو آگے بڑھانے کے لیے کھیل کے میدانوں میں ایک گھنٹے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لاکھوں نوجوان اپنے قریبی میدانوں میں پہنچ کر کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک بدل رہا ہے، آگے بڑھ رہا ہے اور ملک کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان کی ترقی کے لیے نوجوانوں اور معاشرے کا فٹ ہونا ضروری ہے، کیونکہ صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہی ایک خوشحال قوم کی بنیاد بنتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر ہفتے کم از کم ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں گزاریں اور خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کریں۔

کرن رجیجو نے کھیلوں کو زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی

پارلیمانی امور و اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ہاکی کے جادوگر اور عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو ان کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال کھیل صلاحیت، نظم و ضبط اور لگن آج بھی ملک کے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ رجیجو نے عوام سے اپیل کی کہ کھیلوں کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور صحت مند، مضبوط اور کھیلوں کے میدان میں عالمی طاقت بننے والے ہندوستان کے عزم کو آگے بڑھائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago