قومی

Independence Day 2024: یوم آزادی پر، جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین نے جیل میں لکھی ہوئی نظم شیئر کی، ‘نفرت اور تعصب…’

Independence Day 2024: ملک آج 78 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ ایسے میں آج ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ یوم آزادی تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ دریں اثنا، جہاں ہندوستان کا ہر شہری اس یوم آزادی کو لے کر جوش و خروش میں ڈوبا ہوا ہے، وہیں اس بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بہت ہی خاص انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

سی ایم ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا سائٹ ‘X’ پر جیل میں لکھی اپنی ایک کویتا شیئر کرکے ہم وطنوں کو 78ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے جیل میں قید تنہائی میں اپنی عظیم قوم کے لیے کچھ سطریں لکھی ہیں۔

“پیارا دیہش،

جہاں سب پھلے پھولیں، آباد رہیں،

جاتی-پاتی کے بندھنوں سے مکت، نفرت اور کٹرتا سے آزاد رہیں

دھارمک اُتپیڈن کا انت ہو، ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں،

ہر سنکٹ میں ایک جٹ، ہر خشی تہوار میں ایک رنگ، ایک سنگ

اس وشال سنسار میں ہم بھارتیہ جہاں بھی جائیں

ہمارے دل تمہارے لئے دھڑکتے رہیں، آپ کا یشگان سدیو کرتے رہیں

ہمارا گھر، ہماری شکتی، ہمارا گورو، ہمارا پیارا دیش۔”

یہ بھی پڑھیں- Independence Day 2024: ملکارجن کھڑگے نے یوم آزادی پر مرکز کو گھیرا، کہا- کچھ طاقتیں…

سی ایم سورین مورابادی گراؤنڈ میں پرچم لہرائیں گے

آپ کو بتاتے چلیں کہ رانچی یوم آزادی کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ تمام اداروں اور دفاتر میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسمبلی بلڈنگ اور ہائی کورٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو سجا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین جمعرات (15 اگست) کو صبح 9.05 بجے مورہآبادی گراؤنڈ میں پرچم لہرائیں گے۔ اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

34 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago