وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا، ’’آج جب ہم ڈاکٹرس ڈے منا رہے ہیں، میں ‘آپریشن امیستاد’ کے تحت وینزویلا میں انتھک خدمات انجام دینے والے بھارت کے تمام ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایسے مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے ان کی کوششیں اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ جب بھی معاشرہ کسی چیلنج کا سامنا کرتا ہے، ہمارے طبی ماہرین ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈاکٹروں کی لگن، خدمت کا جذبہ اور انسان دوستی دنیا بھر میں بھارت کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق طبی برادری کی خدمات پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں۔
اس سے قبل ایک اور پیغام میں وزیراعظم مودی نے ملک بھر کے ڈاکٹروں کو ڈاکٹرس ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، ہمدردی اور بے لوث خدمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی انتھک کوششیں، حساس رویہ اور خدمت سے وابستگی ہی بھارت کے صحت کے نظام کی مضبوط بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے کہا، ’’ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ہمارے تمام مخلص معالجین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کی محنت، رحم دلی اور خدمت کے عزم نے کروڑوں لوگوں کا اعتماد اور محبت حاصل کی ہے۔‘‘
وزیراعظم مودی نے بتایا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت نے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ان کے مطابق ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہے، جبکہ ایم بی بی ایس (یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) میڈیکل نشستوں میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی تعلیم میں یہ غیر معمولی توسیع مستقبل کے ڈاکٹروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، صحت کے شعبے کے لیے مضبوط افرادی قوت تیار کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ معیاری طبی سہولیات ملک کے ہر کونے تک پہنچ سکیں۔
وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت (وکست بھارت) کے خواب کو حقیقت بنانے میں ڈاکٹروں کا کردار مزید اہم ہوگا۔ ان کے مطابق ڈاکٹر نہ صرف احتیاطی صحت کی خدمات (Preventive Healthcare) کو فروغ دیں گے بلکہ طبی تحقیق، جدید اختراعات اور ہر شہری کے لیے سستی اور معیاری صحت خدمات کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے ملک بھر کے ڈاکٹروں اور طبی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند، باصلاحیت اور خود کفیل بھارت کی تعمیر میں ان کا کردار بے حد قیمتی اور ناقابلِ فراموش ہے۔
واضح رہے کہ ‘آپریشن امیستاد’ بھارت حکومت کی جانب سے وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد شروع کیا گیا ایک انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مشن ہے۔ اس ایچ اے ڈی آر (Humanitarian Assistance and Disaster Relief) آپریشن کے تحت بھارت نے 41 رکنی طبی ٹیم، دو ‘بھیشم’ پورٹیبل اسپتال اور 66 ٹن سے زائد ادویات، طبی سامان اور دیگر ضروری امدادی اشیا وینزویلا روانہ کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…