قومی

J&K statehood: ’’جموں و کشمیر کے ریاست کے درجے کی بحالی پر گفتگو جلد مکمل کرے مرکز‘‘، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کیا مطالبہ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں بات چیت کو جلد مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو وہ مل سکے جو وہ مانگ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر، لداخ این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ایک خصوصی قومی یکجہتی کیمپ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے کئی پروجیکٹوں کی منظوری کی ستائش بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ ’’بات چیت ہونے دیں، یہ اچھی بات ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت جلد ختم ہو اور ہمیں وہ ملے جس کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثنا جموں و کشمیر کے لیے 10,600 کروڑ روپے کی لاگت والی سرنگوں سمیت کئی پروجیکٹوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ خطے کو بہت زیادہ فروغ دیں گے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مغل روڈ ٹنل کا مطالبہ کافی عرصے سے تھا، جب سے یہ سڑک 2008-09 میں مکمل ہوئی تھی۔ لوگ چاہتے تھے کہ سڑک سال بھر کھلی رہے۔ اسی طرح تنگدھر کو جوڑنے کے لیے سادھنا پاس پر ٹنل بنانے کا مطالبہ بھی دیرینہ تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ بہت سے دوسرے پراجیکٹس کو منظور کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اب ہمیں کچھ اور سرنگوں کے لیے کوشش کرنی پڑے گی، جیسے کہ گریز میں، جو چھوڑ دی گئی ہیں۔‘‘

نوجوانوں کو این سی سی سے منسلک ہونے کی دی ترغیب

نیشنل کانفرنس لیڈر نے مزید کہا کہ جو نوجوان خود کو نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے ساتھ منسلک کرتے ہیں انھیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ نظم و ضبط، خود آگاہی، خود اعتمادی اور حب الوطنی کو جنم دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کچھ ایسے رشتے بھی بناتا ہے جو انھیں زندگی بھر فائدہ پہنچاتے ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ نوجوان اپنی کم عمری میں ہی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ مزید نوجوان این سی سی میں شامل ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ یہاں اپنے وقت سے لطف اندوز ہوں گے اور جب یہ اپنے گھروں تو لوٹیں گے تو اپنے دوستوں، پڑوسیوں اور رشتہ داروں سے چھٹیاں منانے کے لیے کشمیر جانے کے لیے کہیں گے۔ ‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago