قومی

CM Omar Abdullah presented the Budget 2025-26 of Jammu and Kashmir: جموں وکشمیرکے لوگوں کو بڑا تحفہ! وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے دہلی جیسی مفت سروس کا کیا اعلان

جموں وکشمیر میں پورے سات سال بعد منتخب ہوئی حکومت نے بجٹ پیش کیا ہے۔ جمعہ کے روزوزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ عمرعبداللہ نے بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے زراعت کے لئے 815 کروڑ روپئے، ٹورازم کی ترقی کے لئے 390 کروڑ روپئے مختص کئے۔ اسی کے ساتھ صنعت کوبڑھانے کے لئے 64 انڈسٹری لگانے کا التزام بھی بجٹ میں شامل ہے۔ عمرعبداللہ نے اے اے وائی مستفضین کے لئے 200 یونٹ مفت بجلی کا بھی اعلان کیا ہے۔ بجلی فراہمی میں سدھارکے لئے انڈرگراؤنڈ کیبلنگ اسکیم شروع کی جارہی ہے تاکہ بجلی سروس متاثرنہ ہو۔ ریوینیو پیدا کرنے کے لئے 40 فیصد اسمارٹ میٹربھی لگائے گئے ہیں۔

بجٹ میں ہیلتھ سیکٹرپربھی خاص دھیان دیا گیا ہے۔ ہیلتھ سیکٹرکے لئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ سبھی شہریوں کو5 لاکھ روپئے کا صحت بیمہ دیا جائے گا۔ ساتھ ہی بجٹ میں دونئے ایمس اداروں اور10 مکمل طورپرلیس نرسنگ کالجوں کے لئے بھی انتظامات شامل ہیں۔

بجٹ میں کیا ہے خاص؟

جموں وکشمیرکی حکومت نے بجٹ میں زرعی، ٹورازم اورہیلتھ پرخاص دھیان دیا ہے۔ اسی کے ساتھ روزگار، تعلیم اورلوکل سے گلوبل (مقامی سے بین الاقوامی) پہل پربھی دھیان دیا گیا ہے۔ آئیے اب آپ کوبتاتے ہیں کہ بجٹ میں کیا کچھ خاص ہے؟

اس سال جموں وکشمیرمیں 98 واٹرٹیسٹنگ لیبس قائم کئے جائیں گے۔ جموں وکشمیرمیں 2025 تک پی ایم جی ایس وائی کے تحت 7886 کلومیٹرسڑک کی تعمیرکی گئی ہے۔ جموں وکشمیرمیں نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو) تیارکی جائے گی۔ این ایل یوکے قیام کے لئے بجٹ میں 50 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ میڈیکل کومزید مضبوط بنانے کے لئے تین نئے کیتھ لیب قائم کئے جائیں گے۔ سبھی سرکاری اسپتالوں میں ایم آرآئی مشینیں لگائی جائیں گی اورسبھی اضلاع میں ڈائلسس خدمات کی توسیع کی جائے گی۔ عمرعبداللہ نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ بجٹ کا دھیان نواجوں اورخواتین کو مضبوط اوربا اختیاربنانے، علاقائی عدم مساوات کودورکرنے اورریاست کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

2 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

2 hours ago