قومی

Omar Abdullah on Assembly Election Results 2026: عمر عبداللہ نے بی جے پی کا ذکر کرکے دیا بڑا بیان،”مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی…”

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اورکوئی بھی اس بات سے انکارنہیں کرسکتا۔ کئی رائے دہندگان کے نام ووٹرلسٹ سے نکال دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد کیس کی سماعت کرے گی۔ اب سماعت کرنے کا کیا فائدہ؟ الیکشن توختم ہوچکے ہیں اوران لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اگربی جے پی جیتنا چاہتی تھی توجیت گئی۔ ہمیں انتظارکرکے دیکھنا ہوگا کہ ملک کے باقی حصوں میں کیا ہوتا ہے؟

جموں وکشمیرکے شوپیاں میں مدرسے کوسیل کرنے پرعمرعبداللہ خاموش ہیں۔ پی ڈی پی کے اس الزام پروزیراعلیٰ نے کہا کہ “میں اپنا کام کسی دوسری پارٹی کی ہدایات کے مطابق نہیں کرتا۔ جب مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تومیں کہتا ہوں۔ نہ میں خاموش ہوں اورنہ ہی میری حکومت خاموش ہے۔ جہاں بھی ایسے مسائل آتے ہیں، جن پرہمیں بولنا ہوتا ہے، ہم بولتے ہیں۔ یا توحکومت کی طرف سے یا تنظیم کی طرف سے۔”

نیشنل کانفرنس کے کچھ اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں پروزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا، “اگرکچھ اراکین اسمبلی چھوڑکرجانے کی تیاری کررہے تھے توکیا میں یہاں تقریب میں بیٹھا ہوتا؟ یہ بے بنیاد باتیں ہیں، یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے ان کی ہدایت کے مطابق راجیہ سبھا میں بی جے پی کی مدد کی، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں۔ یہ معلومات کے حق کے تحت ثابت ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس میں ایسا کوئی ایم ایل اے نہیں ہے جوبی جے پی کی تنظیم میں مدد کرے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

1 hour ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

2 hours ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

3 hours ago