سری نگر: جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ-طاس آبی معاہدے کے ذریعہ ہمارا خون نچوڑلیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اوراسے آئندہ بھی ختم ہی رہنا چاہئے۔ عمرعبداللہ نے سندھ طاس آبی معاہدے (انڈس-واٹرٹریٹی) پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ اس معاہدے کے ذریعے ہمارا پورا خون نچوڑ لیا گیا۔ یہ ہماری ندیاں ہیں اوران پرہمارا پہلا حق ہونا چاہئے تھا۔
سندھ طاس معاہدہ ختم رکھنے کے حق میں عمرعبداللہ
عمرعبداللہ نے پاکستان کے اس دعوے پرسوال اٹھایا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی کے مسئلے کی بات آتی ہے توپاکستان کی یہ ہمدردی کہاں چلی جاتی ہے؟ ہماری ندیوں کے استعمال کے حق کے معاملے میں اس نے کشمیریوں کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ 6 ندیوں میں سے بھارت نے پنجاب میں بہنے والی تین ندیاں اپنے پاس رکھیں، جبکہ جموں وکشمیرسے متعلق تین ندیاں پاکستان کے حصے میں چلی گئیں۔ تب سے جموں و کشمیرکوسندھ طاس معاہدے کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ عمرعبداللہ نے کہا کہ ہم چناب سے پینے کا پانی تک حاصل نہیں کرسکے اورنہ ہی تلبل میں بیراج تعمیرکرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ’خون کی ہربوند‘ والی بات بالکل درست تھی، کیونکہ واقعی ہمارا خون نچوڑ لیا گیا ہے۔ سندھ طاس آبی معاہدہ ختم کردیا گیا ہے اوراسے ختم ہی رہنا چاہئے۔
جموں و کشمیرکے مکمل ریاستی درجے کا مطالبہ دہرایا
عمرعبداللہ نے جموں وکشمیرکومکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ ایک بارپھردہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حال ہی میں جنترمنترپرکیا گیا احتجاج اس جدوجہد کی صرف شروعات تھی، ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ اس سے قبل بھی عمرعبداللہ کہہ چکے ہیں کہ جموں وکشمیرکا ریاستی درجہ بحال کرنے کا فیصلہ صرف وزیراعظم نریندر مودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ہی کرسکتے ہیں۔
سکھبیرسنگھ بادل کی سیکورٹی پرسوال
سری نگر میں منعقد ایک پروگرام کے دوران عمرعبداللہ نے شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیرسنگھ بادل پرہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی زیڈ پلس سیکورٹی پربھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹرفاروق عبداللہ بھی پہلے ہی اس کی مذمت کرچکے ہیں۔ ایسے حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ سکھبیرسنگھ بادل پرپہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، جس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ عمرعبداللہ نے سوال کیا کہ جب انہیں زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے تویہ کیسی زیڈ پلس سیکورٹی ہے؟ یہ دوسری بارہے، جب ان پرحملہ ہوا ہے۔ اس باروہ زخمی بھی ہوئے اورانہیں علاج کے لئے اسپتال لے جانا پڑا۔
شہبازشریف نے سندھ طاس آبی معاہدے کو قرار دیا ’ریڈ لائن‘
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ طاس آبی معاہدے کو پاکستان کے لیے’ریڈ لائن‘ قراردیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے دفترکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرکی گئی ایک پوسٹ میں شہبازشریف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ اورغیرقانونی طورپرسندھ طاس آبی معاہدے کومعطل کرکے خود کوامن کا دشمن ثابت کردیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے پانی کا ہرایک قطرہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ پانی کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگربھارت درست راستے پرواپس نہیں آتا توپاکستان اسے براہِ راست جواب دے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…