قومی

Lok Sabha Election 2024: کانگریس-نیشنل کانفرنس میں سیٹ شیئرنگ فائنل، محبوبہ مفتی کے خلاف اتارا امیدوار

Jammu Kashmir Lok Sabha Elections: جموں وکشمیر میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے درمیان بات چیت بن گئی ہے۔ سیٹ تقسیم پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا کہ تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے اورباقی سیٹوں پرہم کانگریس کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادھم پور، جموں اورلداخ کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوارہوں گے اور اننت ناگ، بارہمولہ اورسری نگر کی سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار ہوں گے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اتحاد کی بات پرعمرعبداللہ نے کہا کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ ہم مل کرالیکشن لڑیں، لیکن بات نہیں بن پائی۔ ہم نے ان سے کہا تھا کہ وہ لوک سبھا کے الیکشن میں ہماری مدد کریں، لیکن بات نہیں بن پائی۔ ان کو جمہوریت میں پورا حق ہے کہ کہیں سے بھی الیکشن لڑیں۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس میں سیٹ فائنل

لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرجموں وکشمیر میں سیٹ شیئرنگ پرنیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ نے کہا، ”نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں وکشمیراورلداخ میں 3-3 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑیں گے۔ چودھری لال سنگھ ادھم پورسے الیکشن لڑیں گے، رمن بھلّا جموں اورمیاں الطاف احمد اننت ناگ سے الیکشن لڑیں گے۔ باقی سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔”

ہم سبھی 6 سیٹوں پرجیت حاصل کریں گے: عمرعبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم انڈیا الائنس کے تحت جموں وکشمیراورلداخ کی سبھی 6 سیٹوں پرکامیابی حاصل کریں گے۔ انڈیا الائنس کے سبھی 6 امیدواریہاں سے جیت حاصل کرکے پارلیمنٹ میں لوگوں کی آواز رکھتے ہوئے ان کے ارادے اورخواب کو شرمندہ تعبیرکریں گے۔

محبوبہ مفتی کہاں سے لڑیں گی الیکشن؟

واضح رہے کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ وہیں ان کے سامنے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سابق سینئرلیڈر غلام نبی آزاد بھی یہیں سے قسمت آزمائیں گے۔ پی ڈی پی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سرتاج مدنی نے اتوار (7اپریل) کو کشمیر کی تین سیٹوں کے لئے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کی یوتھ یونٹ کے صدر وحید پّرا سری نگرسے اور سابق راجیہ سبھا رکن میر فیاض بارہمولہ سے الیکشن لڑیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi US Visit: ‘عالمی امن کے لیے اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں’، اقوام متحدہ سے وزیر اعظم کا دنیا کو پیغام

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے لیے عالمی اداروں میں تبدیلیاں ضروری…

5 hours ago

ہندوستان-اسرائیل اتحاد نے دنیا کو روشنی دی : ڈاکٹر اندریش کمار

ڈاکٹر اندریش کمار نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور اسرائیل کا سنگم…

7 hours ago

Shubman Gill And Mohammed Siraj: محمد سراج کو شبھمن گل نے لائیو میچ میں کیا ٹرول، آپس میں بھڑگئے دونوں ہندوستانی؟

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی بلے بازشبھمن گل اپنی…

7 hours ago

Alia Bhatt-Ranbir Kapoor: شوہر رنبیرکپور کے ساتھ انجوائے کررہی عالیہ بھٹ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر

رنبیر کپور ان دنوں پیرس میں شوہر رنبیر کپور کے ساتھ ویکیشن کا انجوائے کررہی…

7 hours ago