اوکھلا میں امانت اللہ خان نے بڑی سبقت حاصل کرلی ہے۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے نتائج کے ابتدائی رجحان میں بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ بی جے پی اپنے دم پراکثریت حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ 11:35 بجے تک آئے رجحان کے بعد بی جے پی 46 سیٹوں پر سبقت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 24 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ کانگریس کا اس بار بھی کھاتہ نہیں کھل رہا ہے کیونکہ وہ کسی بھی سیٹ پرآگے نہیں ہے۔
اوکھلا اسمبلی حلقہ میں پانچویں راؤنڈ کے ووٹوں کی گنتی کے بعد بڑا الٹ پھیردیکھنے کوملا اوردوسرے راؤنڈ تک پیچھے رہنے والے امانت اللہ خان نے بڑی سبقت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے 9518 ووٹوں سے بڑی سبقت حاصل کی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوارشفاء الرحمٰن دوسرے نمبرپرچل رہے ہیں اورانہیں 12239 ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی کے منیش چودھری اب تیسرے نمبرپرچلے گئے ہیں۔ انہیں پانچویں راؤنڈ تک 8359 ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کی اریبہ خان چوتھے نمبر پرہیں۔ اریبہ خان 4289 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبرپرہیں۔
آپ کوبتا دیں کہ اس باراوکھلا اسمبلی سیٹ کے لیے ووٹنگ 5 فروری 2025 کو ہوئی تھی۔ 54.9 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ مسلم ووٹروں کی اکثریت والی اوکھلا سیٹ 2015 سے عام آدمی پارٹی کا گڑھ رہی ہے۔ لیکن اس سے قبل اس سیٹ پرکانگریس کا دبدبہ تھا۔ 1993 کے انتخابات میں، پرویزہاشمی نے کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے یہ سیٹ جنتا دل کے ٹکٹ پرجیتی تھی۔ پرویزہاشمی نے 1998، 2003 اور 2008 میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔
پرویزہاشمی کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے آصف محمد خان نے 2009 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہوگئے تھے اور2013 میں انہوں نے کانگریس کے بینرتلے دہلی اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور جیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2015 میں عام آدمی پارٹی کے لیڈرامانت اللہ خان نے یہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔ تاہم، اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوارشفاء الرحمان خان نے اوکھلا میں اپنی گرفت میں اضافہ کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کودہلی اسمبلی کی اوکھلا سیٹ سے بھی بڑی امیدیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…