ہندی دِوس کے موقع پر گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں پانچویں آل انڈیا سرکاری زبان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ امت شاہ نے ملک بھر سے آنے والے سرکاری زبان اور ہندوستانی زبانوں کے ماہرین کا خیرمقدم کیا اور ہندی کے فروغ میں گجرات کی تاریخی روایت کو سراہا۔
اپنے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ یہ دن میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیوں کہ ملک بھر کے زبان دوست اس تقریب میں شریک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس پہلے دہلی کے وگیان بھون میں ہوتی تھی، لیکن اب اسے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس سے نئے خیالات اور توانائی کو فروغ مل رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگرچہ گجرات ہندی بولنے والی ریاست نہیں ہے، تاہم یہاں ہندی کو اپنانے اور فروغ دینے کی روایت قدیم ہے۔ انھوں نے دیانند سرسوتی، مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے ہندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
امت شاہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایک ترجمہ نظام ’سارتھی‘ شروع کیا ہے، جس کے ذریعے ہندی سے ملک کی تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ ہمیں اپنی زبان میں خط لکھیں، ہم اسی زبان میں جواب دیں گے۔‘‘ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی کانفرنس کے شرکا کو ہندی دِوس کی مبارکباد دی اور کہا کہ امت شاہ کی قیادت میں محکمہ سرکاری زبان نے ڈیجیٹل ہندی لغت ’سندھو‘ جیسے منصوبے شروع کیے ہیں، جس میں اب تک 7 لاکھ سے زائد الفاظ شامل کیے جا چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
’من کی بات‘ کی 139ویں قسط میں دریا کی بحالی کا ذکر، بارش کے پانی…
فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق، انیش فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار…
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب مقامی مصنوعات کی بات ہوتی ہے تو کھادی…
پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ…
یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…