قومی

Horrific Road Accident: اڈیشہ میں بھیانک سڑک حادثہ: پانچ پولیس اہلکار ہلاک، چار شدید زخمی، ریاستی حکومت کا متاثرین کو معاوضے کا اعلان

جھارسوگوڈا: ریاست اڈیشہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں اتوار کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 49 پر اس وقت پیش آیا جب ایک ایس یو وی اور ایک تیز رفتار ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ واقعہ جھارسوگوڈا صدر تھانہ حدود میں اڈیشہ آدرش ودیالیہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام اہلکار ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اس قدر شدید تھا کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گیا۔ حادثے کے فوری بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ مدھوسکتا مشرا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اے پی آر کے کاشی رام بھوئی، دیودت شاہ، لنگراج دھرووا، ڈرل سب انسپکٹر نرنجن کجور اور ہوم گارڈ بھکت بندھو مردھا شامل ہیں۔ زخمیوں میں سارجنٹ راجیو بھار ساگر، اے پی آر اہلکار دوبراج میریگا اور آکاش نائک شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر برگڑ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ٹرک ڈرائیور بھی اس حادثے میں زخمی ہوا ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ناگہانی موت ریاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرکزی وزیر دھرمندر پردھان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کی۔

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ دیے جائیں گے۔ مقامی رکن اسمبلی ٹنکادھر ترپاٹھی نے اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد پورے ضلع میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ پولیس محکمہ اور مقامی شہری گہرے صدمے میں ہیں جبکہ جاں بحق اہلکاروں کے خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

2 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago