اڈیشہ کے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرکل اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے، جب 2 خواتین نے احتجاج کے بعد اچانک زہرکھا لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اتوارکو3 خواتین اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی کی رہائش گاہ کے قریب مسلسل احتجاج کررہی تھیں۔ ان میں سے 2 نے مبینہ طورپرزمین کے تنازعہ کوحل کرنے میں تاخیرپرغصے کا اظہارکرتے ہوئے زہرکھا لیا۔
بھونیشورکے ڈی سی پی جگموہن مینا نے کہا کہ یہ واقعہ لوئرپی ایم جی میں نامزد احتجاجی مقام کے قریب پیش آیا۔ ڈی سی پی نے کہا، “تین خواتین نامزد مقام پراحتجاج کررہی تھیں، ضلع بن پور، کھردا میں ایک زمینی تنازعہ کوحل کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں۔ اسی دوران بانپورسے پولیس اہلکاروں کواحتجاج کے مقام پربلایا گیا تاکہ انہیں ان کے علاقے میں لے جایا جائے اور زمینی تنازعہ کوحل کیا جا سکے۔”
پبلک ٹوائلیٹ جانے کے نام پرکھایا زہر
انہوں نے بتایا کہ بنپورکے لئے روانہ ہونے سے پہلے تینوں میں سے 2 خواتین ایک پبلک ٹوائلیٹ میں چلی گئیں اورمبینہ طورپروہیں پرزہرکھا لیا۔ دونوں خواتین کی حالت بگڑنے لگی تودونوں کوکیپٹل اسپتال لے جایا گیا۔
دونوں خواتین اب خطرے سے باہر: ڈی سی پی
ڈی سی پی مینا نے کہا کہ دونوں کا پوٹاش پانی سے علاج کیا گیا اورانہیں الٹی کرائی گئی۔ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اب وہ خطرے سے باہرہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…
پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہروں کے آغاز سے اب تک 6100 افراد کو…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…