قومی

CM Mohan Charan Majhi meets PM Modi: اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات کی، ریاست کی ترقی پر کیا تبادلۂ خیال

اوڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انھوں نے ریاست کی ترقی سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ پی ایم مودی کے ساتھ سی ایم ماجھی کی یہ ملاقات اوڈیشہ میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور مرکز اور ریاست کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم رہی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ ماجھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی سے ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میں اوڈیشہ کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور رہنمائی کے لیے شکر گزار ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں اوڈیشہ کی ترقی کے لیتے روڈ میپ، مستقبل کے منصوبوں اور مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سی ایم ماجھی نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت مل کر ایک خوش حال اوڈیشہ اور ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میٹنگ میں اوڈیشہ میں جاری اور مجوزہ پروجیکٹوں پر زور دیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران سی ایم ماجھی نے وزیر اعظم مودی کو ریاست میں فلاحی اسکیموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔ نیز انھوں نے مرکزی حکومت سے اوڈیشہ کے لیے مزید تعاون کی اپیل کی۔

خوش حالی اور ترقی کے نئے مواقع

وزیر اعظم مودی نے بھی اس ملاقات کے دوران اوڈیشہ کی ترقی کے لیے مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ دونوں لیڈران نے اس بات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا کہ مرکز اور ریاست عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس میٹنگ کو اوڈیشہ میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور روزگار جیسے شعبوں میں ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

2 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago