بھارت ایکسپریس۔
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اوربی جے پی کی سابق لیڈرنوپورشرما کوایک بارپھرسے دھمکی ملی ہے۔ اس بارانہیں اسلامک اسٹیٹ خراسان نے اپنے نیوزلیٹرVoice of Khurasan میں لکھ کردھمکی دی۔ اس خط میں مودی حکومت اوراس کے کئی لیڈران کے بیانوں کا بھی ذکرکیا گیا۔ خط کے صفحہ نمبر25 پرکئی دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرنے والے ہندوستانی راجاؤں، ”محمودغزنوی کا سامنا کرنے کے لئے تیاررہو“، کی سرخی سے لکھے گئے کالم میں دھمکی دی گئی۔
کئی ملزمین کی ہوچکی ہے گرفتاری
گزشتہ کچھ دنوں میں پولیس نے نوپورشرما کودھمکی دینے کے الزام میں کئی ملزمین کوگرفتارکیا ہے۔ گزشتہ ماہ گجرات کی کی سورت پولیس نے بہارکے مظفرپورضلع سے ایک نوجوان کوگرفتارکیا تھا، جس نے نوپورشرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس ملزم کا نام شہنازعرف علی تھا، جو پاکستان کی تنظیم سے وابستہ تھا۔
سورت پولیس نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک مولوی سہیل ابوبکرتمول کو بھی گرفتارکیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ وہ پاکستان اورنیپال کے لوگوں کے ساتھ مل کرہتھیارخریدنے کی سازش کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: NEET UG 2024: ’پیپرلیک معاملے میں تیجسوی یادو کے قریبی کا ہاتھ‘، بہارکے نائب وزیراعلیٰ کا بڑا دعویٰ
پیغمبرمحمدﷺ پردیا تھا متنازعہ بیان
پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم پرمبینہ تبصرہ سے متعلق بی جے پی نے نوپورشرما کوپارٹی سے معطل کردیا تھا۔ پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم پرگستاخانہ تبصرہ کے بعد اس پورے معاملے سے متعلق بین الاقوامی سطح پرتنازعہ بڑھ گیا تھا۔ خلیجی ممالک نے نوپورشرما کے تبصرے پرسخت تنقید کی تھی اورسخت اعتراض ظاہرکیا تھا۔ اس وقت قطر، کویت اورایران نے ہندوستانی سفیرکوطلب کیا تھا۔ جب سے نوپورشرما کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، اسے کئی بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔ اس معاملے میں مختلف مقامات سے کئی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…