قومی

NSA Doval meets UAE President: اجیت ڈووال کی ابو ظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال

ابو ظہبی: بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے اپنے سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ابو ظہبی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارت اور یو اے ای کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

توانائی اور علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

ملاقات کے دوران توانائی کے تحفظ (Energy Security) کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال عالمی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ بھارتی سفارت خانے کے مطابق، اجیت ڈووال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات بھی پیش کیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے، علاقائی سکیورٹی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت اور اس کے علاقائی و عالمی امن و استحکام پر اثرات پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔

اعلیٰ قیادت کی شرکت اور حالیہ روابط

اس اہم ملاقات میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان اور سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سکریٹری جنرل علی بن حماد الشمسی بھی موجود تھے۔ یہ ایک ماہ کے اندر دونوں ممالک کے درمیان دوسری اعلیٰ سطحی ملاقات ہے۔ اس سے قبل اسی مہینے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی یو اے ای کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور شفاف اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیا تھا۔ یہ مسلسل سفارتی روابط اس بات کا اشارہ ہیں کہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان تعلقات نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے بھی کی تھی ملاقات

اس  سے پہلے اس مہینے کے شروع میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے دو ملکوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ جے شنکر نے ہندوستان-یو اے ای اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ علاقائی ماحول کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جاری بات چیت مضبوط اور شفاف ہے۔ انہوں نے ماریشس میں 9ویں بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

11 hours ago