قومی

Great News for College Students: کالج کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری: اب پڑھائی کے ساتھ ملے گی 9,000 روپے کی انٹرن شپ، حکومت نےبدلے قواعد

اگر آپ اس وقت کالج میں ہیں اور اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ ڈگری کے بعد نوکری کے لیے در بدر بھٹکنا پڑے گا، تو آپ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ مرکزی حکومت نے ’وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم‘ PMIS 2026 کے قواعد میں ایک اہم تبدیلی کی ہے، جس سے طلبہ کو ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ پہلے اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کے لیے ڈگری مکمل ہونا ضروری تھا، لیکن اب حکومت نے تعلیم کی وزارت اور اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے ساتھ مشاورت کے بعد اہلیت کے دائرے کو بڑھا دیا ہے۔ اب گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کے آخری سال کے طلبہ بھی اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔

منتخب طلبہ کو ماہانہ 9,000  روپے کا وظیفہ دیا جائے گا

اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ منتخب طلبہ کو ماہانہ 9,000  روپے کا وظیفہ دیا جائے گا، جس سے وہ مالی طور پر خود مختار بن سکیں گے اور ان کے سی وی میں بڑی کمپنیوں کا تجربہ بھی شامل ہوگا۔ حکومت کے مطابق ٹاٹا اور ریلائنس سمیت 300 سے زائد بڑی کمپنیاں اس اسکیم سے جڑ چکی ہیں اور مسلسل مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

طلبہ اس سے کس طرح فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟

چونکہ طلبہ ابھی زیرِ تعلیم ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے کالج سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) لینا ہوگا، جس پر پرنسپل، ڈین یا پلیسمنٹ افسر کے دستخط ہوں گے، تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ انٹرن شپ بھی سنبھال سکتے ہیں۔اگر آپ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر PMIS کے سرکاری پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago