بھارت ایکسپریس۔
North East Express Train Accident: دہلی سے آسام جارہی نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 6 کوچ بدھ (11 اکتوبر) کو پٹری سے اترگئی۔ حادثے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 20 زخمی مسافروں کو پٹنہ کے ایمس ریفرکیا گیا ہے۔ ریلوے نے نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اس جائے حادثہ پر راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔
بہارکے بکسرمیں بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے، جہاں بکسر اور آرا کے درمیان رگھوناتھ پور میں نارتھ ایسٹ ایکسپریس (گاڑی نمبر 12506) کے 6 کوچ پٹری سے اترگئے۔ حادثہ کے بعد جائے حادثہ پرافراتفری مچ گئی۔ حادثہ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے پیش آیا۔
ٹرین دہلی کے آنند وہار سے آسام کے کامکھیا جارہی تھی۔ اسی درمیان بہار کے بکسرمیں یہ ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ جائے حادثہ سے سامنے آئی تصاویر میں لوگ ٹرین سے باہرنکلتے ہوئے اور اِدھراُدھربھاگتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
فی الحال ریلوے نے ہیلپ نمبر جاری کردیا ہے۔ شمالی ریلوے نے پٹنہ کے لئے 9771449971، دانا پور کے لئے 8905697493، آرا کے لئے 8306182542 اور کنٹرول روم کے لئے 7759070004 نمبر جاری کیا ہے۔ ریلوے افسران نے کہا ہے کہ 20 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیشتر مسافروں کو ہلکی چوٹ لگی ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا، “دہلی سے کامکھیا جانے والی ٹرین بکسر کے قریب حادثے کا شکارہوگئی۔ ہم نے تمام افسران، محکمہ صحت اورڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے افسران سے بات کی ہے۔ بکسر، آرا اورپٹنہ کے اسپتالوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز، این ڈی آرایف، ایس ڈی آرایف کو بھی موقع پربھیجا گیا ہے۔ ہماری ترجیح زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانا ہے۔ ہم نے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…