قومی

Nominations for Padma Awards-2025 open till 15th September: پدم ایوارڈز-2025 کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 مقرر

یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز 2025 کے لیے نامزدگیوں/سفارشات کا آغاز 01 مئی 2024 سے ہو گیا ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشات راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر آن لائن وصول  کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کیے گئے، ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ان ایوارڈ ز کے تحت ’امتیازی کام‘ کےلئےاعزاز کیا جاتا ہے اوریہ ایوارڈزفن ،ادب  و تعلیم ،کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول خدمات، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسےتمام  شعبوں/ موضوعات میں منفرد اورغیر معمولی حصولیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتا ہے ۔نسل، پیشہ، مقام یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ کر دیگرسرکاری  اہلکار جن میں عوامی شعبے کی اکائیوں میں کام کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں ، پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈز کو ’’پیپلز پدم‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خود نامزدگی سمیت نامزدگی/سفارشات کریں۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی کارکردگی اور کامیابیاں واقعی خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دیویانگ افراد اور سماج کے لئے بے لوث خدمت کررہے ہیں لوگوں میں سے ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے جن کی کارکردگی اور حصولیابیاں صحیح معنوں میں شناخت دئے جانے کی اہل ہیں۔

نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں متعین تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، بشمول بیانیہ کی شکل میں ایک حوالہ (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ)،شامل ہونا چاہئےجس میں  واضح طور پر اس شخص کی متعلقہ فیلڈ/ ڈسپلن میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمات کو سامنےلایا گیا ہو جس کی سفارش کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

35 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago