یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم اعزازات 2024 کے لئے آن لائن نامزدگی/سفارشات كا سلسلہ یکم مئی 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔ پدم اعزازات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ پدم انعامات کے لیے نامزدگیاں/سفارشیں راشٹریہ پرسکار پورٹل(https://awards.gov.in)پر آن لائن موصول ہوں گی۔
پدم اعزازات، یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 سے جاری ان اعزازات کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ اعزازات ‘ امتیازی کام ‘ کو تسلیم کرنے کی کوشش ہیں اور یہ تمام شعبوں/ زمروں جیسے کہ آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول خدمت، تجارت اور صنعت وغیرہ میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/ خدمات کے لیے دیا جاتے ہیں، نسل، پیشہ، مقام یا جنس کے امتیاز کے بغیر سبھی لوگ ان اعزازات کے اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو چھوڑ كر دیگر سرکاری ملازمین بشمول سركاری زمرے كے اداروں کے ساتھ کام کرنے والے لوگ پدم اعزازات کے اہل نہیں ہیں۔
حکومت پدم اعزازات کو “پیپلز پدم” میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔لہذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی نامزدگی سمیت دوسروں كے لیے نامزدگیاں/سفارشات کریں۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں جن کی کارکردگی اور کارنامے واقعی خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، معذور لوگوں اور معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والوں میں سے پہچانے جانے کے مستحق ہیں۔
نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں متعین تمام متعلقہ تفصیلات ہونی چاہئیں،بیانیہ کی شکل میں اقتباس (زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ) سمیت، واضح طور پر متعلقہ شخص کی ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمت کو سامنے لایا جاءے جس کی سفارش اس کے متعلقہ فیلڈ/ڈسپلن میں کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in)اور پدما ایوارڈ پورٹل(https://padmaawards.gov.in)پر ‘ایوارڈز اور میڈلز’ کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔ )۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ پرhttps://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspxلنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…