مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو پہلگام حملے میں ملوث ہر دہشت گرد کو پکڑنے اور سخت سے سخت سزا دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان سب کو ان کی گھناؤنی حرکت کے لیے جوابدہ بنایا جائے گا۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی حکومت کسی بھی دہشت گرد کو نہیں بخشے گی۔
ہم کسی کو نہیں بخشیں گے: امت شاہ
دہلی میں آسام کی بوڈو برادری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت اوپیندر ناتھ برہما کے مجسمے کی نقاب کشائی اور ان کے نام پر ایک سڑک کا نام رکھنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں کہا ’’پہلگام میں جس نے بھی بزدلانہ حملہ کیا ہے، ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہر ایک مجرم کو پکڑیں گے۔‘‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ اس طرح کے بزدلانہ حملے کے بعد بچ جائیں گے تو وہ غلط ہیں۔ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، ہم کسی کو نہیں بخشیں گے۔‘‘ شاہ نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مت سوچیں کہ آپ 26 لوگوں کو مار کر جیت گئے ہیں۔ آپ میں سے ہر ایک کو جوابدہ بنایا جائے گا۔‘‘
دہلی اور آسام کے وزرائے اعلیٰ بھی تھے موجود
واضح رہے کہ یہ تقریب دہلی میں بوڈو برادری کے بزرگ اوپیندر ناتھ برہما کے مجسمے کی نقاب کشائی کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ لہٰذا امت شاہ کے علاوہ اس تقریب میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بوڈو لینڈ علاقائی کونسل کے چیف ایگزیکٹو ممبر پرمود بورو سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…