قومی

No one has the right to shut down Bihar: بہار کو بند کرنے کی کسی کی حیثیت نہیں،  روہت کمار سنگھ نے اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

پٹنہ: یوا چیتنا کے سپریمو روہت کمار سنگھ نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کو بند کرنے کی حیثیت کسی کی نہیں ہے، بہار پہلا جمہوری خطہ ہے اور یہاں کے عوام ہمہ وقت بیدار ہیں۔

بہار بند کو قرار دیا سپر فلاپ

روہت نے اپوزیشن کے بہار بند کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ “لالو پرساد یادو اور ان کے اتحاد کے ذریعہ بلایا گیا بہار بند ایک سپر فلاپ مظاہرہ تھا۔” انہوں نے الزام عائد کیا کہ پورے بہار میں لالو یادو کے غنڈے کانگریس، راجد اور بائیں بازو کے جھنڈے لے کر لاٹھی کے ساتھ سڑکوں پر ہنگامہ کر رہے تھے۔

جنگل راج کی یاد تازہ ہوگئی

روہت نے مزید کہا کہ آج کے بہار بند نے ریاست کے عوام کو ایک بار پھر 1990 سے 2005 کے لالو-رابڑی کے جنگل راج کی یاد دلا دی ہے۔

مہاراشٹر میں بہاریوں پر مظالم کا الزام

مہاراشٹر کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے روہت کمار سنگھ نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر میں چنگو منگو، یعنی ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے، بہاریوں اور پوروانچلیوں پر ظلم کر رہے ہیں، جبکہ تارا ستارا راہل گاندھی اور تیجسوی یادو عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

آنے والے انتخابات میں جواب دے گی عوام

روہت کمار سنگھ نے پرامید انداز میں کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بہار کی عوام لالو یادو کے اتحاد کو ضرور سبق سکھائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

7 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

7 hours ago