قومی

Delhi NCR Air Pollution: دہلی کی فضائی آلودگی میں ابھی سدھار نہیں، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 363 پر برقرار

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔ یہاں کی گھٹن والی ہوا سے لوگوں کو ابھی تک راحت نہیں مل رہی ہے۔ ہفتہ کے روز دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 363 ریکارڈ کیا گیا، جسے انتہائی خراب زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔

مرکزی آلودگی اور کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کی صبح 6:15 بجے تک اوسط AQI 363 پوائنٹس رہا۔ جبکہ AQI دہلی این سی آر شہر فرید آباد میں 226، گروگرام میں 263، غازی آباد میں 296، گریٹر نوئیڈا میں 284 اور نوئیڈا میں 266 پر برقرار ہے۔

وہیں، دارالحکومت دہلی کے چار علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 سے اوپر ہے، جس میں بوانا میں 412 اے کیو آئی، نیو موتی باغ میں 410، روہنی میں 407 اور وویک وہار میں 403 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دہلی کے زیادہ تر علاقوں میں، AQI کی سطح 300 اور 400 کے درمیان بنا ہوا ہے۔ علی پور میں 388 اے کیو آئی، آنند وہار میں 397، آیا نگر میں 353، متھرا روڈ میں 340، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 388، دوارکا سیکٹر 8 میں 365، آئی جی آئی ہوائی اڈے میں 339، آئی ٹی او میں 360 اور جے پور میں 393 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں 340، لودھی روڈ میں 326، میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں 390، مندر مارگ میں 370، منڈکا میں 383، نجف گڑھ میں 369، نریلا میں 392، راجندر نگر میں 395، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 369، پٹپڑ گنج میں 390، پنجابی باغ میں 400، آر کے پورم میں 377، پوشا میں 333، شادی پور میں 389، سری فورٹ میں 371، سونیا بہار میں 393 اور وزیر پور میں 400 اے کیو آئی برقرار ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے ایک دن پہلے، مرکزی آلودگی اور کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، جمعہ کی صبح 7:30 بجے تک دارالحکومت دہلی میں اوسط AQI 383 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ajit Pawar on Nawab Malik:بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوار نے نواب ملک کو کیوں دیا ٹکٹ؟ خود بتائی وجہ

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے ایسی سیٹوں پر…

39 minutes ago

Delhi Mayor Election: آج ہوگا دہلی کے نئے میئر کا انتخاب،عام آدمی پارٹی اور بی جے پی آمنے سامنے

ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ہی اس الیکشن…

2 hours ago