راجیہ سبھا میں آج کافی ہنگامہ ہوا اور ہنگامے کی وجہ بی جے پی کا وہ الزام جس میں سونیا گاندھی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے جارج سوروس فاؤنڈیشن کی مالی امداد سے چلنے والی ایک تنظیم سے روابط ہیں، جس نے کشمیر کے لیے ایک آزاد ریاست کے خیال کی حمایت کی ہے۔ مرکز میں حکمراں جماعت نے ایکس پر پوسٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ یہ رشتہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی اداروں کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی اس الزام کے ساتھ آج راجیہ سبھا میں بحث کا مطالبہ کررہی تھی اور اس کے لیڈران اس پر بلا روک ٹوک سوال اٹھا رہے تھے۔
اس دوران سوالوں کے گھیرے میں راجیہ سبھا کا کردار ہے جو انہوں نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو جارج سورس معاملے پر پوری آزادی کے ساتھ بولنے دیا ،حالانکہ اڈانی معاملے پر پہلے دن سے ہی اپوزیشن بحث کی اپیل کررہی ہے لیکن انہیں ایک لفظ بھی نہیں بولنے دیا جارہا اور آج جیسے ہی بی جے پی کی طرف سے سونیا گاندھی پر الزام لگاتے ہوئے ایوان میں جارج سورس کا معاملہ اٹھایا اس پر حکمراں جماعت کے لیڈران کو بولنے کی پوری آزادی دی گئی اور انہیں راجیہ سبھا چیئرمین کی طرف سے بہت زیادہ روکنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔
راجیہ سبھا چیئرمین کے جانبدرانہ پالیسی پر انڈیا اتحاد نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس اظہار کے طور پر انہوں نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس تحریک میں سماجوادی پارٹی ا ور ترنمول کانگریس بھی ساتھ ساتھ ہے اور ابھی تک اس تحریک پر70 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نےدستخط کردیا ہے۔ کل صبح ایوان کی کاروائی سے قبل انڈیا الائنس کی میٹنگ متوقع ہے جس میں آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور کیسے اور کب اس تحریک کو پیش کرنی ہے اس کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا…
پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…
اتوار کو، لاکھوں عقیدت مندوں نے صبح سویرے سنگم میں مقدس غسل کیا۔ جس میں…
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…