قومی

No ceasefire violation along the LoC: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر نہیں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی،سوشل میڈیا میں فرضی خبریں ہورہی ہیں وائرل

لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو انڈین آرمی نے افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی حرکت آج پاکستان کی جانب سے نہیں کی گئی ہے اور سرحد پر پوری طرح سے امن برقرار ہے۔ انڈین آرمی کی طرف سے کہا گیا کہ سرحد پار سے فائرنگ کا کوئی واقعہ آج پیش نہیں آیا ہے۔انڈین آرمی نے بطور خاص پونچھ علاقے کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور خلاف ورزی سے متعلق جو خبر وائرل ہورہی ہے پوری طرح سے بے بنیاد ہے۔

آپ کو بتادیں کہ یہ خبر گردش کررہی تھی کہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایل او سی یعنی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ وائرل خبروں کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ یہ فائرنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی۔  فائرنگ چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی۔ بھارتی فوج نے بھی اس کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ فی الحال فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائرل ہورہی فرضی خبرو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی 2019 میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی ہے۔ مئی میں آپریشن سندور کے بعد یہ پہلی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ دعویٰ یہاں تک کیا گیا کہ آج یعنی 5 اگست کو ہندوستانی فوج کی 04-JAK رائفل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج کی 801 مجاہدین پوسٹ، LP-1 نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور 04-JAK رائفل کی ہندوستانی فوج کی پوسٹ چھتری پر چھوٹے ہتھیاروں سے 12/15 راؤنڈ فائر کیے ہیں۔ بھارتی فوج نے بھی یکساں طور پر جوابی کارروائی کی ہے، ۔حالانکہ یہ تمام حوالے جات اور بیانات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں ،چونکہ کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہی نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

3 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

3 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

4 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

4 hours ago