امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔یہ امریکہ کا یکطرفہ بیان تھاجس پر ہندوستان نے دو تین دنوں تک خاموشی اختیار کی اور اب اس معاملے میں کامرس سکریٹری سنیل بارتھوال نے پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مطلع کیا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ابھی تک تجارتی محصولات پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔بارتھوال نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت ہم سے بڑے پیمانے پر ٹیرف وصول کرتا ہے، بڑے پیمانے پر آپ بھارت میں کچھ بھی نہیں بیچ سکتے۔ یہ محدود ہے۔ آپ جانتے ہیں، ہم اندر بہت کم کاروبار کرتے ہیں۔ ویسے وہ راضی ہو گئے ہیں۔ وہ اب اپنے ٹیرف کو کم کرنا چاہتے ہیں۔اس بیان پردہلی کی طرف سے کوئی فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا، حکام نے اشارہ کیا کہ ہندوستانی اسٹیبلشمنٹ اس جال میں نہیں پھنسے گی، خاص طور پر جب دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے زمین تیار کی جا رہی تھی۔
واضح ر ہے کہ بارتھوال نے کہا کہ ہندوستان آزاد تجارت کے لیے ہے اور اس کا لبرلائزیشن چاہتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیرف کی جنگ کسی مقصد کو پورا نہیں کرے گی، امریکہ سمیت کسی کی مدد نہیں کرے گی اور کساد بازاری کا باعث بن سکتی ہے۔کمیٹی کے ممبران سے یہ پوچھنے پر کہ ہندوستان ٹیرف کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا رہا ہے جیسا کہ کینیڈا اور میکسیکو نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی خدشات اور سرحدی امیگریشن کے مسائل ہیں۔برتھوال نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہندوستان ایک “باہمی فائدہ مند معاہدے” پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر اس صنعت کی حفاظت کرے گا جو اس کی گھریلو معیشت کے لئے اہم ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ترقی پذیر ممالک ہر چیز پر اپنے ٹیرف کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…