قومی

NLDS Stampede: بھگدڑ کے خوفناک حادثے پر صدمے میں قومی قیادت،صدر،وزیراعظم نے دکھ کا کیا اظہار، اپوزیشن کے لیڈران نے حکومت کو بنایا ہدف تنقید

ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی۔ جس میں اب تک 18 لوگوں کی جان جانے کی اطلاع ہے۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ شدید زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔یہ حادثہ رات تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔ حادثہ پلیٹ فارم نمبر 13 اور 14 کے درمیان پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ 25 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق مہا کمبھ کے لیے جانے والی دو ٹرینیں لیٹ ہوئیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اسٹیشن پر جمع ہو گئے۔ یہ لوگ اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پلیٹ فارم کی تبدیلی کے اچانک اعلان کے باعث لوگ ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم کی طرف بھاگنے لگے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو مدد فراہم کرنے میں تقریباً 45 منٹ لگے۔ حالانکہ صبح حالات قابو میں نظرآرہے تھے اور فی الحال انتظامیہ سرگرم نظرآرہی ہے۔ اس بیچ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن واقعے سے متاثرہ لوگوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ڈھائی لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دکھ کا کیا اظہار

اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں لوگوں کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔

پی ایم مودی نے کیا اظہار تعزیت

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے پریشان ہوں۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو۔ حکام ان تمام لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو اس بھگدڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ امت شاہ کا بھی اظہار افسوس

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں لکھا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے حادثے کے بارے میں ریلوے کے وزیراشونی ویشنو اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس کمشنر سے بات کی اور ہر کسی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

راہل گاندھی نے حکومت پر تنقید کی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہےکہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے کئی لوگوں کی موت اور زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ریلوے کی ناکامی اور حکومت کی بے حسی کو اجاگر کرتا ہے۔ پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسٹیشن پر بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تھے۔ حکومت اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بدانتظامی اور غفلت کی وجہ سے کسی کو جان سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔

تیجسوی یادو نے بھی حکومت پر کی تنقید

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر افراتفری اور بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والی بے وقت اموات سے غمزدہ ہیں۔ اتنے زیادہ سرکاری وسائل کے باوجود بھگدڑ میں عقیدت مند اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور ڈبل انجن والی حکومت ان ناگہانی  واقعات کو وائٹ واش کرکے پی آر کرنے میں مصروف ہے۔ عام لوگوں اور عقیدت مندوں کے بجائے حکومت کی توجہ میڈیا مینجمنٹ، وی آئی پیز کے لیے سہولیات اور ان کے انتظامات تک محدود ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

دہلی کی سابق سی ایم کا مرکز پر نشانہ

دہلی کی سابق سی ایم آتشی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مہا کمبھ کے لیے جانے والے عقیدت مندوں کے ساتھ اس طرح کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ نہ ہی مرکزی حکومت اور نہ ہی یوپی حکومت کو لوگوں کی حفاظت کی فکر ہے۔ پریاگ راج میں کوئی انتظامات نہیں ہیں اور نہ ہی ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ٹریفک کے کوئی ٹھوس انتظامات ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

18 minutes ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

10 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

10 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

11 hours ago