قومی

Jharkhnd Assembly Election 2024: بی جے پی سے الگ ہوں گے نتیش کمار! سریو رائے کا بیان،کہا۔جلد ہی۔۔۔

رواں برس کے اخیر میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کی تیاری کے سلسلے میں بھارتیہ جنتنتر مورچہ (بی جے ایم) کے سربراہ اور بی جے پی کے سابق لیڈر سریو رائے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

سریو رائے نے یہ بیان ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد دیا۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر رائے نے پانچ سال قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ دی تھی۔ وہ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ رگھوبر داس کو شکست دے کر ایک بڑے لیڈر کے طور پر ابھرے۔ ایسے میں اگر ان کی پارٹی جے ڈی یو کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو یہ بی جے پی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔

‘ایک ساتھ الیکشن لڑنے کا معاہدہ طے پا گیا’

پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ رواں برس ہونے والے انتخابات ‘جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ‘میں ہمارے ممکنہ کردار (اتحاد) کے بارے میں ایک مختصر لیکن معنی خیز بات چیت ہوئی۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ایک ساتھ لڑنے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ جے ڈی یو کی قیادت جلد ہی بقیہ انتخابی طریقہ کار پر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا، ‘کچھ مسائل ہیں جنہیں بعد میں حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔ میں میٹنگ کے نتائج سے کافی مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات جلد حتمی شکل اختیار کر لیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ نتیش کمار کے قریبی مانے جانے والے وزیر وجے کمار چودھری نے بھی ایسی ہی رائے ظاہر کی اور کہا، ‘ہاں، رائے نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور دونوں نے آنے والے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے متعلق مسائل پر بات کی۔ جب دو لیڈر ملتے ہیں تو سیاسی بات چیت ہوتی ہے۔ تاہم، انہوں نے میٹنگ کے نتائج پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ‘میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ رائے جے ڈی یو کے سربراہ کے بہت اچھے دوست ہیں۔’

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

6 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

30 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

34 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

53 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago