قومی

Nitish Kumar Swearing-In Ceremony: نتیش کمار نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دسویں مرتبہ لیا وزیراعلیٰ بہار کا حلف، سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نے بھی اٹھایا عہدے اور رازداری کا حلف

نتیش کمار آج جمعرات 20 نومبر  کو تاریخ رقم کرتے ہوئے 10ویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ بہار کے گورنر عارف محمد خان نے انہیں حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ بی جے پی کے لیڈر سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نے نائب وزیراعلیٰ
کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوئی۔ وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت، 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے اہم لیڈران اس تقریب میں شامل ہوئے۔ گاندھی میدان میں حلف برداری کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔ پروگرام تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ چھبیس رہنماؤں نے بھی بطور وزیر حلف لیا۔ ان میں سے 23 ایم ایل اے ہیں۔ باقی دلیپ جیسوال اور سنتوش سمن، ایم ایل سی ہیں۔ اوپیندر کشواہا کے بیٹے دیپک پرکاش کو وزیر بنایا گیا ہے۔

26 وزراء نے حلف اٹھایا

نتیش کمار کے علاوہ این ڈی اے حکومت کے 26 وزراء نے بھی گاندھی میدان میں حلف لیا۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر سمرت چودھری اور ڈپٹی لیڈر وجے کمار سنہا نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کے علاوہ، بی جے پی ممبران منگل پانڈے، ڈاکٹر دلیپ جیسوال، نتن نوین، رام کرپال یادو، سنجے سنگھ، ارون شنکر پرساد، سریندر مہتا، نارائن پرساد، راما نشاد، لکھیندر پاسوان، شریاسی سنگھ، اور ڈاکٹر پرمود کمار چندراونشی کو بھی حکومت میں وزیر بنایا۔

جے ڈی یو کے آٹھ وزراء نے حلف لیا

حلف برداری کی تقریب میں نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے آٹھ وزراء نے بھی حلف لیا۔ جے ڈی یو سے وزراء کے طور پر حلف لینے والوں میں وجے کمار چودھری، شراون کمار، وجیندر یادو، اشوک چودھری، لیسی سنگھ، محمدزمان خان، مدن ساہنی، اور ڈاکٹر پرمود کمار شامل ہیں۔

ان ایم ایل اے نے وزراء کے عہدے کا حلف بھی لیا

چراغ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سنجے کمار (پاسوان) اور سنجے سنگھ نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا کی پارٹیوں سے سنتوش کمار سمن اور دیپک پرکاش نے بھی نئی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔


امت شاہ، جے پی نڈا، جیتن رام مانجھی اسٹیج پر

نتیش کمار کی قیادت والی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ملک بھر کے سینئر لیڈران شامل ہوئے۔ وزیراعظم نریندر مودی گاندھی میدان میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی، آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

کیا نتیش کمار تاریخ بنائیں گے؟

نتیش کمار نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 10 ویں مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ اگر وہ 2031 تک عہدے پر برقرار رہتے ہیں، تو وہ سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزرائے اعلیٰ کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔ نتیش کمار کو ملک میں سب سے زیادہ عرصے تک
وزیر اعلیٰ رہنے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید چھ سال تک اس عہدے پر  برقرار رہنا ہوگا۔ ملک میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے کا ریکارڈ پون کمار (چاملنگ، سکم) کے نام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

7 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

8 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

8 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

9 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

9 hours ago