قومی

وزیراعظم مودی سے ملاقات اور امت شاہ سے صرف فون پر بات، نتیش کمار اب لوٹیں گے پٹنہ

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماروزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کئے بغیر ہی پٹنہ لوٹ رہے ہیں۔ پہلے ان کا امت شاہ کی رہائش گاہ پرجانے کا پروگرام تھا، لیکن بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا۔ اب وہ اپنی رہائش گاہ سے سیدھے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔

نتیش کمارکونتائج کے بعد وزیراعظم مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد 5 جون کو پٹنہ لوٹنا تھا۔ پیر کو وہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس کے بعد اچانک ان کا پروگرام بدل گیا اوربتایا گیا کہ نتیش کمار پیر کی شام ہی پٹنہ لوٹیں گے۔ مانا جا رہا تھا کہ پٹنہ لوٹنے سے پہلے وہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر جاکران سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ حالانکہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ نتیش کماراور امت شاہ کے درمیان فون پر بات چیت ہو گئی ہے۔ اب وہ شام 6 بجے پٹنہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

الیکشن نتائج سے پہلے ملاقات اہم

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماراوروزیراعظم نریندر مودی کے درمیان نتائج سے پہلے یہ ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔ حالانکہ نتیش کمار اچانک پٹنہ کیوں لوٹ رہے ہیں، یہ بڑا سوال ہے، کیونکہ پہلے نتیش کمار کو نتائج کے بعد 5 جون کو پٹنہ لوٹنا تھا۔

شام 6:10 بجے ہوں گے روانہ

نتیش کمار پیر کی شام 6 بج کر 10 منٹ پر پٹنہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ سے سیدھے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔ پہلے مانا جا رہا تھا کہ وہ روانہ ہونے سے پہلے امت شاہ کی رہائش گاہ پرملاقات کے لئے جاسکتے ہیں۔ حالانکہ اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ نتیش کمارکی امت شاہ سے فون پر بات چیت ہوگئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

25 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago