بہارکی سیاست سے متعلق ایک بہت بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار راجیہ سبھا جاسکتے ہیں۔ وہیں ان کے بیٹے نشانت کمار کو ریاست کا نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ فی الحال ذرائع کے حوالے سے یہ خبرسامنے آئی ہے۔
نشانت کمارکیوں نہیں بھیجے جائیں گے راجیہ سبھا؟
موصولہ اطلاعات کے مطابق، جے ڈی یو سے راجیہ سبھا جانے سے متعلق نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی پرچہ نامزدگی سے متعلق کاغذات ابھی تک تیار نہیں ہیں۔ اس لئے ذرائع کے مطابق، نتیش کمار راجیہ سبھا جاسکتے ہیں اور نشانت کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ اگرنشانت کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے تو پھربہارمیں بی جے پی کا وزیراعلیٰ بننا تقریباً طے ہے۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی۔
نشانت کمارکی سیاست میں انٹری!
حال ہی میں نشانت کمار کی سیاست میں انٹری سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی تھیں۔ بہارحکومت میں وزیراورجے ڈی یوکے سینئرلیڈر شرون کمارنے منگل کے روزکہا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمارکے بیٹے نشانت کے سیاست میں آنے کی تصدیق ہوچکی ہے اور جے ڈی یوجلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ بہارحکومت کے وزیراورجے ڈی لیڈرشرون کمارنے منگل کو بتایا تھا، “ہولی کے موقع پرمیں یہ جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار، جن کا نام کافی وقت سے ریاست بھرمیں قیاس آرائیاں تھیں، جلد ہی سرگرم سیاست میں داخل ہوں گے۔ یہ قدم ان کئی نوجوانوں کی لمبے وقت سے چلی آرہی خواہش کو پورا کرے گا جو انہیں سیاست میں آنے کے لئے ترغیب دے رہے تھے۔ میں ان کے روشن مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…