قومی

Nitish Kumar criticizes RJD: مسلمانوں کا ووٹ لے لیا اور فسادات بھی نہیں روک پائے، پی ایم مودی کی موجودگی میں نتیش کمار کا آر جے ڈی پر نشانہ

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج  آر جے ڈی-کانگریس اتحاد پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پچھلی حکومتوں نے مسلمانوں کے ووٹ لیے لیکن وہ فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے میں ناکام رہیں۔دراصل، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ بیان بھاگلپور میں ایک سرکاری پروگرام میں دیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور گورنر عارف محمد خان بھی موجود تھے۔ آپ کو بتادیں کہ 1989 میں بھاگلپور میں بہار کے سب سے بڑے فرقہ وارانہ فسادات میں تقریباً 1000 لوگوں کی جان گئی تھی۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہاکہ جب ہم نے 2005 میں اقتدار سنبھالا تو امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی، لوگ شام کو گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔ فرقہ وارانہ فسادات عام ہو چکے تھے۔ مسلم ووٹوں سے اقتدار میں آنے والوں نے اس کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

کسی بھی پارٹی کا نام لیے بغیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو حالات بدل گئے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ 1990 میں اقتدار میں آنے والی آر جے ڈی حکومت نے فسادات کے ملزمان کو بچانے کا کام کیا تھا۔حالانکہ دوسری جانب اپنے خطاب میں نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی حکومت کی طرف سے بہار کو دی گئی امداد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ریاستی بجٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بہار کو مستقبل میں بھی اسی طرح کی حمایت ملتی رہے گی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار  نے مرکزی حکومت کے تازہ ترین بجٹ کی بھی تعریف کی، جس میں بہار کے لیے کئی اعلانات کیے گئے ہیں۔ نتیش  کمار نے کہا کہ بہار کو وزیر اعظم کی قیادت سے آگے بڑھنے کی امیدیں ہیں اور ہم ان کے تعاون سے ریاست کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ آج پی ایم مودی بہار کے بھاگلپور میں تھے جہاں انہوں نے کئی اہم پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس دوران سی ایم نتیش کمار بھی ان کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

21 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

54 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

3 hours ago