قومی

Nitish Kumar big annoucement: نتیش کمار نے کیا بہارچھوڑنے کا اعلان، فیصلے سے سبھی حیران، اب آگے کی کیا ہوگی حکمت عملی؟

نئی دہلی: نتیش کمارکے ذریعہ آج راجیہ سبھا رکن کے طورپرحلف برداری کے ساتھ بہارکی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی شروعات ہوگئی ہے۔ لمبے وقت تک ریاست کی اقتدارسنبھالنے کے بعد نتیش کمارکا راجیہ سبھا جانا بہارمیں نئی سیاسی عبارت لکھنے کے لئے تیار ہے۔ نتیش کمارکی حلف برداری کے بعد بہارمیں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل بھی تیزہوجائے گا۔ نتیش کمار نے خود ہی دہلی میں یہ اعلان کردیا کہ اب انہوں نے بہارکو چھوڑنے کا من بنا لیا ہے اوروہ دہلی میں ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ نتیش کمارکا دہلی کے دوارکا میں خود کا بھی ایک ہزار اسکوائر فٹ کا فلیٹ ہے، جس کی موجودہ قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے۔

نتیش کمارکے آئندہ قدم کا انتظار

اس پورے حادثہ کے درمیان نتیش کمارواپس پٹنہ لوٹ آئے ہیں۔ اب نتیش کمارکے اگلے قدم کا انتظارکیا جا رہا ہے۔ جب کچھ رسمی کارروائیوں کے بعد نتیش کمار بہارکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اورنئی حکومت بنے گی۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بہارکا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری بہارکے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ تاہم سرکاری طورپرکسی نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ بہارمیں 15 اپریل کونئی حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔

جے ڈی یوکے دفترمیں سناٹا

بہارکی سیاست تیزی سے بدل رہی ہے۔ آنے والا ہفتہ بہارکی سیاست کے لئے بے حد اہم ثابت ہونے والا ہے۔ آج دہلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن کے طورپر حلف برداری ہوئی۔ اس کے باوجود پٹنہ واقع جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے دفتر میں سناٹا دکھائی دیا۔ پارٹی کے لیڈران اورکارکنان دفترکے قریب تک نظرنہیں آئے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کارکنان میں زبردست ناراضگی بھی پائی جا رہی ہے، لیکن ابھی بھی کارکنان نے اپنی امید نہیں چھوڑی ہے۔

نتیش کمارنہیں تونشانت چاہئے، جے ڈی یو کارکنان کا مطالبہ

ابھی بھی جے ڈی یوکارکنان اور لیڈران کی خواہش ہے کہ نتیش کمار نہیں تونشانت چاہئے۔ جے ڈی یوکے کارکنان نے اپنے مطالبات سے متعلق بڑے بڑے بینراورپوسٹرلگائے ہیں، جس میں وزیراعلیٰ نتیش کمارسے یہ گزارش کی ہے کہ نشانت کمارکو بہارکا اگلا وزیراعلیٰ بنائیں۔ یہ بینراورپوسٹر پٹنہ کے ہرچوک چوراہے پرلگائے گئے ہیں، جس میں نشانت کمارکووزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یقینی طورپرآنے والے وقت میں فیصلہ وزیراعلیٰ نتیش کمارکوکرنا ہے کہ کیا وہ اپنے فیصلے پرازسرنوغورکریں گے یا پھربہارکا اگلا وزیراعلیٰ بی جے پی کا کوئی لیڈر بنے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کے لیے تیار بھارتی شوٹنگ ٹیم، منو بھاکر پر رہیں گی نظریں

آئیچی-ناگویا ایشین گیمز میں بھارت کے 30 نشانے باز لیں گے حصہ، رائفل، پسٹل اور…

24 minutes ago

Asian Games: ایشین گیمز، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم، جانیں 20 ستمبر کا مکمل شیڈول

ایشین گیمز 2026 میں اتوار کو بھارت کے کئی اہم مقابلے، خواتین کرکٹ ٹیم کی…

1 hour ago

IGI Airport Gold Smuggling: آئی جی آئی ایئرپورٹ پر 2.17 کلو سونا ضبط، دبئی سے آنے والے 2 مسافر حراست میں

کسٹمز کی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے خفیہ اطلاع اور مسافروں کی پروفائلنگ کی بنیاد…

2 hours ago

Samajwadi Party Poster War: ’کیو آر اسکین کریں، اپنی رائے بتائیں‘، یوپی میں سماج وادی پارٹی کا جین زی داؤ، دفتر کے باہر نیا پوسٹر

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی نے لکھنؤ میں اپنے دفتر کے…

2 hours ago

Telangana RPF Viral Video: تلنگانہ میں آر پی ایف اہلکار نے خاتون کو پیٹا، بال پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے نے شروع کی جانچ

سکندرآباد میں جنوبی وسطی ریلوے کے حکام نے بتایا، متعلقہ اہلکار کی شناخت تلنگانہ ریاستی…

2 hours ago