قومی

Thomas Bach In Antilia: نیتا امبانی نے آرتی کرکے آئی او سی چیف کا کیا خیرمقدم، اینٹیلیا سے منظر عام پر آئیں تصاویر

تھامس باچ ہندوستان میں: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باچ ہندوستان آئے۔ یہاں ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ممبئی میں ان کا پرتپاک اور روایتی انداز میں استقبال کیا۔ بھارت کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے اجلاس سے قبل تھامس باچ کا انٹیلیا میں واقع ان کے بنگلے پر خیرمقدم کیا۔

مکیش امبانی، نیتا امبانی اور تھامس باچ کی کچھ تصویریں منظر عام پر آئی ہیں۔ تصاویر میں آپ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے صدر تھامس باچ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے تھال سجا کر تھامس باچ کی آرتی کی اور ماتھے پر تلک بھی لگایا۔ ٹیم ریلائنس نے بتایا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) نے ہندوستان میں اولمپک ویلیو ایجوکیشن پروگرام (OVEP) کی کامیابی کے لیے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اولمپک میوزیم کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔

15 سے 17 اکتوبر تک خصوصی نشست کا ہوگا انعقاد

دراصل، نیتا امبانی آئی او سی کی پہلی ہندوستانی پرائیویٹ خاتون رکن ہیں۔ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کی جانب سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس کی قیادت کر سکتی ہیں۔ ایسے میں 141ویں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے اجلاس سے پہلے نیتا اور مکیش امبانی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے صدر تھامس باچ کا خیرمقدم کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ IOC کا یہ خصوصی اجلاس 15 سے 17 اکتوبر 2023 کے درمیان ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

نیتا امبانی ہندوستان میں فٹبال آئی ایس ایل کا کریں گی انعقاد!

چند روز قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ نیتا امبانی بھارت میں کرکٹ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے آئی ایس ایل کا انعقاد کریں گی۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

16 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

19 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

57 minutes ago