نشی کانت دوبے کا سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی پر بڑا الزام
رانچی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی پر مسلم کمشنر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا ہے۔ دوبے نے قریشی کی ایک پوسٹ کا جواب دیا، جس میں قریشی نے وقف قانون کو سرکار کی ایسی اسکیم قرار دیا تھا، جو مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ دوبے نے قریشی پر جھارکھنڈ کے سنتھال پرگنہ علاقے میں ان کے مدت کار کے دوران بنگلہ دیشی دراندازوں کو ووٹر بنانے کا الزام لگایا۔
دراصل، 17 اپریل کو سابق چیف الیکشن کمشنر قریشی نے ایک ‘X’ پوسٹ میں لکھا تھا، ’’یہ وقف قانون یقینی طور پر مسلمانوں کی زمین ہڑپنے کی حکومت کی ایک بہت ہی شیطانی سازش ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ اسے غلط قرار دے گی۔ شرارتی پروپیگنڈہ مشینری نے بھی غلط معلومات پھیلا کر اپنا کام اچھے سے کر دیا ہے۔‘‘
اس پوسٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نشی کانت دوبے نے 20 اپریل کو لکھا، ’’آپ الیکشن کمشنر نہیں، بلکہ مسلم کمشنر تھے۔ جھارکھنڈ کے سنتھال پرگنہ میں بنگلہ دیشی دراندازوں کو ووٹر سب سے زیادہ آپ کے دور میں ہی بنایا گیا۔ مذہب اسلام ہندوستان میں 712 میں آیا، اس سے پہلے یہ زمین ہندوؤں کی یا اس عقیدے سے وابستہ قبائلیوں، جین یا بدھ مت کے ماننے والوں کی تھی۔‘‘
ملک کو متحد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا، “میرے گاؤں وکرم شیلا کو بختیار خلجی نے 1189 میں جلا دیا تھا۔ آتش دیپانکر کی شکل میں وکرم شیلا یونیورسٹی نے دنیا کو پہلا وائس چانسلر دیا، اس ملک کو جوڑو، تاریخ پڑھو، توڑنے سے پاکستان بنا، کیا اب بٹوارا نہیں ہوگا؟‘‘
بتا دیں کہ اس سے پہلے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے وقف ایکٹ پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے تناظر میں عدلیہ کے کردار پر سوال اٹھائے تھے۔ عدلیہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ہی قانون بنائے گا تو پارلیمنٹ کو بند کر دینا چاہیے۔ دوبے کے اس بیان پر اپوزیشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بیان سے خود کو الگ کرتے ہوئے اسے لیڈر کی ذاتی رائے قرار دیا اور اس طرح کے تبصروں سے بچنے کی ہدایات جاری کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…