قومی

Union Budget 2026: نرملا سیتارمن نے رقم کی تاریخ، مسلسل نویں بار بجٹ پیش کرنے والی پہلی وزیرخزانہ

نئی دہلی :آج یکم فروری 2026، اتوار کے روز مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن پارلیمنٹ میں مالی سال 2026 کا مرکزی بجٹ پیش کیا۔ یہ بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں دوسرا موقع ہے، جب بجٹ اتوار کے دن پیش گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نرملا سیتارمن ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور چکی ہیں، کیونکہ وہ مسلسل نویں بار بجٹ پیش کرنے والی ملک کی پہلی وزیرِ خزانہ بن چکی ہیں،۔بجٹ پیش ہوتے ہی ان کے نام ایک بڑی اور اہم کامیابی درج ہوگئی۔ اس سے قبل کسی بھی وزیرِ خزانہ نے لگاتار نو بجٹ پیش نہیں کیے۔ اس کے علاوہ وہ اتوار کے دن بجٹ پیش کرنے والی دوسری وزیرِ خزانہ بھی بن گئیں۔ اس سے پہلے سابق وزیرِ خزانہ یشونت سنہا نے اٹل بہاری واجپائی کے دورِ حکومت میں 28 فروری، اتوار کے دن بجٹ پیش کیا تھا۔

نرملا سیتارمن پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں بجٹ پیش کیا، جس کی براہِ راست نشریات صبح گیارہ بجے سے شروع ہوں گی۔ یہ نشریات پارلیمنٹ ٹی وی اور دوردرشن کے ڈی ڈی نیشنل چینل پر دکھائی جائیں گی، تاکہ ملک بھر کے لوگ بجٹ کی کارروائی براہِ راست دیکھ سکیں۔ عام طور پر اتوار کے دن شیئر بازار بند رہتا ہے، لیکن بجٹ کے پیش نظر آج اسٹاک مارکیٹ کھلی رہے گی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ ساتھ کموڈٹی ایکسچینج ایم سی ایکس اور این سی ڈی ای ایکس بھی معمول کے مطابق ٹریڈنگ کے لیے کھلے رہیں گے۔ بازار طے شدہ وقت پر کھلیں گے، جس سے سرمایہ کاروں کو بجٹ کے اعلانات پر فوری فیصلے لینے کا موقع ملے گا۔

بجٹ 2026 سے عام لوگوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام ٹیکس قوانین کو آسان بنانے، جی ایس ٹی نظام کو مزید مؤثر کرنے اور مصنوعی ذہانت سے جڑی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسی اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی بجٹ میں امریکہ اور بھارت کے درمیان زیر التوا تجارتی معاہدے پر بھی کسی فیصلے کی امید کی جا رہی ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ امریکہ نے بھارت کی کئی مصنوعات پر بلند محصولات عائد کر رکھے ہیں۔ سونے اور چاندی جیسی قیمتی دھاتوں سے متعلق بھی حکومت کی جانب سے کسی پالیسی فیصلے کے اشارے مل رہے ہیں۔ ادھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگرچہ ملک کی نظریں بجٹ پر مرکوز ہیں، لیکن اس حکومت کی پہچان ہمیشہ اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی رہی ہے۔ ان کے مطابق ملک اب تیزی سے اصلاحات کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور اسی رفتار کو مزید تیز کرنے کی کوشش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

42 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

49 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago