قومی

Nine Children die in Madhya Pradesh and Rajasthan after taken Cough Syrup: مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ سے 9 بچوں کی موت،  حکومت نے اس کمپنی کی 19 ادویات پر عائد کی پابندی

حال ہی میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ پینے سے 12 بچوں کی موت ہو گئی۔ ان بچوں میں سے زیادہ تر کا تعلق مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع سے تھا۔ کف سیرپ کو اموات کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ اس حادثہ کے بعد ملک بھر میں کف سیرپ سے متعلق خوف کا ماحول بن گیا۔

راجستھان حکومت کا سخت ایکشن

راجستھان حکومت نے جے پور میں قائم کیسنز فارما کی تمام 19 ادویات کی تقسیم اور پیداوار پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر صحت گجیندر سنگھ کھینونسر نے غیر معیاری ادویات اور بچوں کی اموات کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔  وہیں ریاستی ڈرگ کنٹرولر راجا رام شرما کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی موہن شرما حکومت نے کولڈ رِف کف سیرپ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ مزید یہ کہ  اس کمپنی کی تیار کردہ دیگر ادویات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پروڈکشن اور تقسیم پر پابندی

راجستھان کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اطلاع دی ہے کہ پچھلے مہینے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں 9 بچے اور راجستھان کے جے پور میں تین بچوں کی کف سیرپ کی وجہ سےموت ہو گئی۔  تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ادویات کا معیار ناقص تھا۔ محکمہ نے پابندی عائد کر دی ہے اور پروڈکشن اور تقسیم دونوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بچوں کے لیے ایڈوائزری جاری

حکومت نے بچوں کی تحفظ کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے  ڈیکسٹرومیتھور فن پر مشتمل ادویات 4 سال سے کم  عمر کے بچوں کو نہیں دی جانی چاہئیں۔ یہ دوا صرف 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے محفوظ ہے۔ جے پور میں واقع کیسنز فارما کے ذریعہ تیار کردہ ادویات کے 10 ہزار 119 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں سے 42 نمونے غیر معیاری پائے گئے۔ جس کے بعد محکمہ نے اس کمپنی کی تیار کردہ تمام 19 اقسام کی ادویات کی سپلائی پر پابندی لگا دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago