قومی

NIA raids in Bhojpur and Bhagalpur: بہار کے بھوجپور اور بھاگلپور میں NIA کی چھاپہ ماری، جعلی کرنسی اور دہشت گردی سے جڑے معاملے میں کارروائی

آرا: این آئی اے کی ٹیم بدھ کو بہار کے بھوجپور اور بھاگلپور اضلاع میں چھاپے مار رہی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ملنے والی دستاویزات کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک حکام اس معاملے میں کچھ بتا نہیں پا رہے ہیں۔

این آئی اے کی ٹیم بدھ کی صبح بھوجپور ضلع میں دو مختلف مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی ایس پی اور انسپکٹر رینک کے افسران کی قیادت میں ٹیم چَوری تھانے کے علاقے کے چھتر پور گاؤں اور سہار تھانے کے علاقے کے تحت کورن ڈیہری گاؤں میں واقع دو گھروں میں چھاپے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ NIA کی ٹیم نے بھاگلپور کے اسحاق چک تھانہ علاقے میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ مقامی اور قریبی تھانوں کی پولیس کی بھی مدد لی گئی۔ بھوجپور میں جن دونوں مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں وہ آپس میں رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں۔ ایک ملزم کے والد اردو اسکول میں ٹیچر ہیں جبکہ دوسرے ملزم کے والد ٹولہ سیوک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ٹیم دونوں ملزمان کے والدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چھاپہ جعلی کرنسی کے کاروبار اور دہشت گردی سے تعلق کے سلسلے میں مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھوجپور کے کورن ڈیہری ٹولہ کے رہنے والے اختر حسین کے بیٹے محمد وارث کو تقریباً پانچ ماہ قبل موتیہاری سے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب این آئی اے کی ٹیم اس کے ٹھکانے کی جانچ کرنے پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کیا ان دونوں معاملات کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں اور کیا دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے جعلی نوٹوں کا استعمال ہو رہا ہے۔ حالانکہ این آئی اے حکام ابھی کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago