قومی

Verdict in Malegaon Bomb Blast Case:مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کورٹ کا فیصلہ، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت سبھی 7 ملزمان بری

نئی دہلی: 17 سال کے لمبے انتظار کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔  عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت معاملے کے سبھی 7 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ مالیگاؤں دھماکے کے بارے میں جج نے کہا کہ سرکاری ٹیم اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہی کہ بم دھماکہ ہوا تھا۔ تاہم حکومتی فریق یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ دھماکہ بائیک میں ہوا تھا۔

ایکسپرٹس نے ثبوت اکٹھے نہیں کیے: جج

عدالت نے کہا کہ واقعے کے بعد ایکسپرٹس کی جانب سے ثبوت اکٹھے نہیں کیے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس فورس پر حملہ کر دیا۔ عدالت نے فوجی افسر کرنل پرساد پروہت کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے لی گئی منظوری پر سوال اٹھایا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اے ٹی ایس اور این آئی اے کی چارج شیٹ میں بہت فرق ہے۔ استغاثہ ثابت نہیں کر سکا کہ بم موٹر سائیکل میں تھا۔ کرنل پرساد پروہت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے بم بنایا تھا یا سپلائی کیا تھا۔ یہ بھی ثابت نہیں ہو سکا کہ بم کس نے لگایا تھا۔ ایکسپرٹس نے واقعے کے بعد ثبوت اکٹھے نہیں کیے جس کی وجہ سے ثبوتوں میں گڑ بڑی ہوئی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد پنچنامہ درست نہیں کیا گیا، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس نہیں لیے گئے اور موٹر سائیکل کا چیسس نمبر بھی کبھی ریکور نہیں ہوا۔ ساتھ ہی، وہ موٹر سائیکل سادھوی پرگیہ کے نام سے تھی، یہ بھی ثابت نہیں ہو پایا۔

کیا تھا سارا معاملہ

دراصل، 29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں 6 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔ بم دھماکے کے ایک دن بعد 30 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں کے آزاد نگر تھانے میں کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بم دھماکے سے کیسے جڑا پرگیہ کا نام

اس معاملے کی ابتدائی جانچ پولیس نے کی تھی، لیکن اس کے بعد پوری تفتیش اے ٹی ایس کے ہاتھ میں چلی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایل ایم ایل فریڈم کی موٹر سائیکل میں بم لگایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا،لیکن موٹر سائیکل پر نمبر غلط لگا ہوا تھا۔ جب موٹر سائیکل کی جانچ شروع کی گئی تو دعویٰ کیا گیا کہ یہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے نام پر تھی۔ دھماکے کے تقریباً ایک ماہ بعد سادھوی پرگیہ سمیت 2 اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ عدالت نے مالیگاؤں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ کے طور پر دو دو لاکھ روپے دینے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا حکم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

2 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

3 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

3 hours ago